شلجم اور میتھی کی سبزی
اجزاء: گاجر ایک پاؤ،شلجم ایک کلو،ٹماٹر1/2کلو،پیاز ایک عدد، میتھی 1/2 کلو، کُٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ،ثابت لال مرچ چھ عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،لہسن (کُٹا ہوا)ایک گٹھی،گھی ایک پاؤ،ہری مرچ چھ عدد ترکیب: پہلے گاجر،شلجم،ٹماٹر اور میتھی کو کاٹ کر ایک برتن میں ڈالیں۔ اب تیل گرم کر کے لہسن شامل کریں۔ جب خوشبو آنے لگے تو ثابت لا ل مرچ اور پیاز شامل کر دیں،پھر کٹی سبزیاں،ہلدی،نمک اور کُٹی لال مرچ ڈا ل کر ڈھک دیں۔سبزیاں گل جائیں تو تیز آنچ پر بھونیں۔اس کے بعد ہری مرچ کاٹ کر شامل کریں ا ور چولہا بند کر دیں۔