Results 1 to 3 of 3

Thread: امریکا کے آٹھ موسیقار صدر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel امریکا کے آٹھ موسیقار صدر

    امریکا کے آٹھ موسیقار صدر
    23148 18518769 - امریکا کے آٹھ موسیقار صدر
    رضوان عطا
    بہت سے افراد اس امر سے واقف نہیں کہ متعدد امریکی صدور اچھے موسیقار تھے اور آلاتِ موسیقی سے شغف رکھتے تھے۔ آئیے اس بارے میں جانتے ہیں۔ تھامس جیفرسن تھامس جیفرسن 1801ء سے 1809ء تک امریکا کے صدر رہے۔ وہ ملک کے تیسرے صدر تھے۔ جب تھامس جیفرسن ’’اعلانِ آزادی‘‘ لکھنے میں مصروف نہیں ہوئے تھے تووہ دھنیں بجایا کرتے تھے۔ مشاہدہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اراضی میں سواری پر یا پیدل سیر کرتے ہوئے ہمیشہ گایا کرتے تھے۔ ان کے ساتھ ایک ناپختہ وائلن نواز بھی ہوتا۔ زندگی میں ان کے پاس کم از کم تین مختلف وائلنز رہے۔اگرچہ جیفرسن نے بہت سے موسیقاروں کے شاہکار جمع کر رکھے تھے لیکن ان کا رجحان کلاسیکی امریکی موسیقی کی جانب تھا۔ ان کے مطابق ’’موسیقی میری روح کو سب سے زیادہ پسند ہے‘‘۔ جان کوئنسی ایڈمز نسبتاً جواں سال امریکی صدر ایڈمز بانسری (فلوٹ) بجاتے تھے۔ یہ ہنر انہوں نے ہارورڈ میں بطور طالب علم اور نیوبری پورٹ میں بطور شاگرد اٹارنی حاصل کیا۔ اس امر کے شواہد موجود ہیں کہ انہوںنے موسیقی کے اس آلے کو بڑی محنت سے سیکھا۔ امریکا میں موسیقی کے بارے میں ایڈمز اسی طرح کی باتیں کرتے تھے جس طرح کی تھامس جیفرسن ۔ ان کے مطابق ’’میں موسیقی کا دلدادہ ہو۔‘‘ جان ٹیلر اگرچہ جان ٹیلر کا شمار ان بے چارے صدور میں ہوتا ہے جنہیں فراموش کر دیا گیا،البتہ دسویں امریکی صدر کے ساتھ ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔ نوجوان کی حیثیت سے انہوں نے کنسرٹ کے وائلن نواز کے طور پر مہارت حاصل کر لی تھی۔ تاہم ان کے والد نے انہیں قانون کی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور کر دیا۔ ٹیلر کا یہ فن بعدازاں ان کے کام آیا۔ وہ اپنی بیوی جولیا کے ساتھ مل کردھنیں بجایا کرتے اور مہمانوں کو محظوظ کرتے۔ ان کی بیوی گٹار بجاتی تھیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اس کی پہلی محبت یعنی موسیقی لوٹ آئی اور انہوں نے خود کواس کے لیے وقف کر دیا۔ انہوں نے اپنے آخری برس وائلن اورسارنگی (فیڈل) بجاتے گزارے۔ وارن جی ہارڈنگ وارن جی ہارڈنگ کو بہت سے سیکنڈلز کا سامنا رہا جس کی وجہ سے انہیں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔ لیکن جہاں تک سروں کا تعلق ہے تو وہ ان سے واقف تھے۔ موسیقی کے تقریباً ہر آلے سے انہیں واقفیت تھی۔ ایک مرتبہ انہوں نے بتایا کہ سوائے دو کے انہوں نے موسیقی کا ہر آلہ آزمایا ہے۔ موسیقی کی مہارت کی بنیاد پر انہوں نے ’’سٹیزنز کورنٹ بینڈ‘‘ بنایا جو ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن دونوں جماعتوں کی ریلیوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتا تھا۔ 1920ء میں انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں اپنی نامزدگی کی خوشی میں ’’ٹوبا‘‘ بھی بجایا۔ ہیری ٹرومین بل کلنٹن کی جانب سے ٹی وی پر پیش ہونے والے ’’ارسینیو ہال شو‘‘ میں سیکسو فون آلۂ موسیقی بجانے سے 50 برس قبل ہیری ٹرومین کچھ اسی انداز میں فنِ موسیقی کو عوامی رنگ دے چکے تھے۔ اس میں معروف گلوکارہ لاورن بیکال کے ساتھ آلۂ موسیقی بجاتے ہوئے ان کی تاریخی تصویر کا بھی کمال ہے۔ ٹرومین ابتدائی عمر ہی سے پیانو سے لگاؤ رکھتے تھے۔ وہ صبح پانچ بجے اٹھ کر سکول جانے سے پہلے کچھ پریکٹس کرتے۔ وہ کنسرٹ کے پیانو نواز بننے کی جانب رواں دواں تھے، لیکن اچانک 15 برس کی عمر میں انہوں نے سبق لینا چھوڑ دیا، یہ سوچتے ہوئے کہ میں اس فن میں اتنا اچھا نہیں۔ تاہم پیانو سے انہیں عمر بھرلگاؤ رہا۔ انہوں نے بعض مشہور دھنیں تخلیق کیں۔ رچرڈ نکسن پیانو بجانے میں رچرڈ نکسن کو بھی مہارت حاصل تھی۔ وہ زندگی میں بہت سے آلات موسیقی بجاتے رہے۔ ان میں پیانو کے علاوہ سیکسوفون، کلیرینٹ، وائلن اور اکورڈیون شامل ہیں۔ ان کی ماں نے محسوس کر لیا تھا کہ نکسن کو موسیقی سے لگاؤ ہے، اسی لیے سیکھنے کے لیے اپنے بیٹے کو دو سو میل دوربھیجا۔ موسیقی کی ماہراپنی آنٹی کے پاس وہ 12 برس کی عمر میں گئے اور صرف چھ ماہ رہے لیکن اس کے بعد موسیقی کی محبت میں عمر بھرگرفتاررہے۔ بل کلنٹن دوسرے متعدد صدور کی طرح بل کلنٹن نے سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے موسیقی کو اوڑھنا بچھونا بنانے کا سوچ رکھا تھا۔ طالب علمی کے دوران وہ سکول میں گایا کرتے اور چار گھنٹے روزانہ سیکسوفون کی مشق بھی کرتے۔جب انہوں نے ’’ارسینیو ہال شو‘‘ میں سیکسوفون بجایا تو انہیں سیاسی فائدہ ہوا۔ مبصرین کے مطابق 1992ء کی اس پرفارمنس سے نوجوان اور اقلیتوں کے ووٹر ان کی جانب راغب ہوئے۔ باراک اوباما سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر، امریکیوں کا خیال ہے کہ باراک اوباما کی آواز بہت اچھی ہے۔ وہ عوامی سطح پر مختلف گانے گانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ 2015ء میں سابق صدر نے اپنی آن لائن پلے لسٹ بھی شیئر کی جس میں معروف گلوکاروں اور گلوکاراؤں کے گانے شامل تھے۔

    2gvsho3 - امریکا کے آٹھ موسیقار صدر

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: امریکا کے آٹھ موسیقار صدر

    2gvsho3 - امریکا کے آٹھ موسیقار صدر

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: امریکا کے آٹھ موسیقار صدر

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •