Results 1 to 4 of 4

Thread: ہر شخص کی خُوں رنگ قبا ہے کہ نہیں ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 ہر شخص کی خُوں رنگ قبا ہے کہ نہیں ہے

    ہر شخص کی خُوں رنگ قبا ہے کہ نہیں ہے
    یہ قتل گہِ ِاہلِ وفا ہے کہ نہیں ہے

    محرومِ جواب آتی ہے فریاد فلک سے
    ان ظلم نصیبوں کا خُدا ہے کہ نہیں ہے

    اے قریۂ بے خوابِ تمنا کے مکینو
    اس راہ کا اُس کو بھی پتا ہے کہ نہیں ہے

    اک ریت کا دریا سا ادھر بھی ہے اُدھر بھی
    صحرائے محبت کا سرا ہے کہ نہیں ہے

    آنکھوں کے لئے خواب ہیں شبنم کے لئے پھول
    ہر چیز یہاں رشتہ بپا ہے کہ نہیں ہے

    اک نسل کی تعزیر سہیں دوسری نسلیں
    اے منصفِ بر حق یہ ہوا ہے کہ نہیں ہے

    بے رنگ ہوئے جاتے ہیں آنکھوں کے جزیرے
    طوفان کی یہ آب و ہوا ہے کہ نہیں ہے

    امجدؔ جو رکا اس کی صدا پر نہ چلا پھر
    انسان کا دل کوہِ ندا ہے کہ نہیں ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    2gvsho3 - ہر شخص کی خُوں رنگ قبا ہے کہ نہیں ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ہر شخص کی خُوں رنگ قبا ہے کہ نہیں ہے

    2gvsho3 - ہر شخص کی خُوں رنگ قبا ہے کہ نہیں ہے

  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    12,649
    Mentioned
    1006 Post(s)
    Tagged
    2307 Thread(s)
    Thanked
    102
    Rep Power
    21474860

    Default Re: ہر شخص کی خُوں رنگ قبا ہے کہ نہیں ہے

    Thanks For Sharing






  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ہر شخص کی خُوں رنگ قبا ہے کہ نہیں ہے

    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - ہر شخص کی خُوں رنگ قبا ہے کہ نہیں ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •