چقندر کا حلوہ
اجزاء:چقندر دو کلو،دودھ دو کلو،چینی1/2کلو،گھی1/2کلو،پسی الائچی 1/2 چائے کا چمچ،بادام،پستے سو گرام،ناریل سلائس پچاس گرام،خشک دودھ ایک کپ، کیوڑا چند قطرے،کھویا ایک پاؤ ترکیب:چقندر کو کدو کش کر کے دودھ شامل کریں ا ور پکنے کے لیے رکھ دیں۔جب دودھ خشک ہو جائے تو اس میں چینی ڈال دیں،ساتھ ہی گھی ملا کر بھون لیں۔اب خشک دودھ،پسی الائچی اور کیوڑا ڈال دیں۔آخر میں بادام،پستے،ناریل سلائس اور کھویا ڈال کر چولہا بند کر دیں۔