Results 1 to 2 of 2

Thread: ملکہ الزبتھ, ڈریکولہ کی رشتےدار چند دلچسپ حقائق

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    candel ملکہ الزبتھ, ڈریکولہ کی رشتےدار چند دلچسپ حقائق

    ملکہ الزبتھ, ڈریکولہ کی رشتےدار چند دلچسپ حقائق
    23152 86992069 - ملکہ الزبتھ, ڈریکولہ کی رشتےدار چند دلچسپ حقائق
    عذرا جبین
    آج ہم آپ کو ایک آرٹسٹ اور ایک ملکہ کی کچھ باتیں بتاتے ہیں۔بر طانیہ کی خوبصورت اور نفیس ملکہ الزبتھ دوئم ڈریکولہ کی رشتے دار نکلی ہیں۔ ڈریکولہ کا کردار درحقیقت معروف رومن خاندان سے تعلق رکھنے والی شخصیت ویلیڈ دی امپالر (Vlad the Impaler)سے لیا گیا تھا۔اس خاندان کو ’’ہائوس آف ڈریکو لیسٹی‘‘ (House of Draculesti) بھی کہلاتا تھا۔ڈریکولہ، ڈیوک آف ویلایشیا (Wallachia) کے عہدے پر بھی فائز تھا۔ وہ انتہائی ظالم اور بے رحم تھا۔ساتویں پشت میں ملکہ کا رشتہ ڈریکولہ(ویلیڈ دی امپالر) سے جا ملتا ہے۔ آج کی دوسری شخصیت ہے سلوا ڈور دالی۔اپنی ہی وضع قطع کے حامل آرٹسٹ سلوا ڈور دالی (Salvador Dali) مصوربھی تھا اور ڈرافٹس مین بھی۔وہ بہترین مجسمہ ساز ، فوٹوگرافراور اداکار بھی تھا۔اس کا تعلق قتالیہ سے تھا،وہ اپنے فن کو بھی اسی تشخص کو زندہ رکھنے کے لئے استعمال کیا کرتا تھا۔اسے ہر مہنگی اور چمکتی چیز سے پیار تھا،وہ ان کا گاہک تھا۔اس کے گھر میں سپین کی قیمتی ترین ،نادر و نایاب اشیاء ایسے رکھی ہوتی تھیں جیسے گھر نہ ہو،کوئی عجائب گھر ہو۔وہ روایتی ہسپانوی کپڑوں کے علاوہ مہنگے عربی ڈریسز کا بھی شوقین تھا۔اس کی وارڈ روب رنگا رنگ کے کپڑوں سے بھری رہتی تھی۔وہ کہتا تھا کہ میرے آباؤ اجداد مورز(Moors)کی نسل سے تھے، ’’میں انہیں کیسے بھول سکتا ہوں‘‘۔اسی لئے ہر مہنگا عربی ڈریس بھی اس کی وارڈ روب میں ملتا تھا۔وہ خود پسندتھا،کسی اور کی خوبیاں اسے ایک آنکھ نہ بھاتیں۔ کبھی کبھی تو اس کے فن پر کم ا ور تنقیدی رویے پر زیادہ بحث ہوتی تھی۔انانیت اس قدر تھی کہ ایک مرتبہ اس نے کہہ دیا کہ۔۔۔ ’’میں کبھی کبھی اپنے فن کی خاطر اپنے رشتے داروں کی تصویر پر تھوک دیتا ہوں‘‘۔ باپ اس بیان پر سخت ناراض ہوا۔سرعام معافی مانگنے کا حکم دیا مگر وہ گھر چھوڑ کے بھاگ نکلا۔ اس نے گالانامی عورت سے شادی کی اور لایگات کی بندر گاہ (Port Lligat) کے قریب ہی واقع ایک کیبن میں رہائش اختیار کر لی۔ترقی کرتے کرتے اس نے وہیں ایک محل نما گھر بھی بنا لیا۔باپ بھی جدائی کتنی دیر برداشت کر تا،آخرکار بیٹے کی ضد کے آگے ہتھیار ڈال دیئے اور اسی کے ساتھ رہائش اختیار کر لی۔1940ء میں سلوا ڈور دالی امریکہ چلا گیا۔جہاں وہ کیلے فورنیا ، منٹگمری اور نیو یارک میں آٹھ سال رہا۔ وہ 1972ء میں اس جہان فانی سے کوچ کر گیا۔1931ء میں اس کا کام (The Persistence of Memory) نامی کتاب میںسامنے آیا۔ ان تمام باتوں سے ہٹ کر اس کی ایک اورپہچان تھی ۔جوانی میں وہ کلین شیو تھا،پھر اس نے انٹینا جیسی موچھیں رکھ لیں۔ مونچھوںکا سٹائل دنیا بھر میں مشہور ہو گیا۔ وہ ’’برینڈ‘‘ بن گئیں۔ مونچھوں پر ایک کتاب ’’دالی کی مونچھ‘‘( Dali's Mustachea) بھی منظر عام پر آئی۔ مونچھیں اس قدر مضبوط تھیں کہ ان سے ہتھوڑی بھی باندھ لیتا تھا۔ موت کے تقریباً 50 سال بعد ،جون 2017ء میں جب تابوت کو نکالا گیا تو اس کی مونچھوں پر کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔ ٭…٭…٭

    2gvsho3 - ملکہ الزبتھ, ڈریکولہ کی رشتےدار چند دلچسپ حقائق

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    Default Re: ملکہ الزبتھ, ڈریکولہ کی رشتےدار چند دلچسپ حقائق

    2gvsho3 - ملکہ الزبتھ, ڈریکولہ کی رشتےدار چند دلچسپ حقائق

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •