Results 1 to 2 of 2

Thread: شامل تھا یہ ستم بھی کسی کے نصاب میں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 شامل تھا یہ ستم بھی کسی کے نصاب میں

    شامل تھا یہ ستم بھی کسی کے نصاب میں
    تتلی ملی حنوط پرانی کتاب میں

    دیکھوں گا کس طرح سے کسی کو عذاب میں
    سب کے گناہ ڈال دے میرے حساب میں

    پھر بے وفا کو بحرِ محبت سمجھ لیا
    پھر دل کی ناؤ ڈوب گئی ہے سراب میں

    پہلے گلاب اس میں دکھائی دیا مجھے
    اب وہ مجھے دکھائی دیا ہے گلاب میں

    وہ رنگِ آتشیں، وہ دہکتا ہوا شباب
    چہرے نے جیسے آگ لگا دی نقاب میں

    بارش نے اپنا عکس کہیں دیکھنا نہ ہو
    کیوں آئینے ابھرنے لگے ہیں حباب میں

    گردش کی تیزیوں نے اسے نور کر دیا
    مٹی چمک رہی ہے یہی آفتاب میں

    اس سنگدل کو میں نے پکارا تو تھا عدیم
    اپنی صدا ہی لوٹ کر آئی جواب میں



    2gvsho3 - شامل تھا یہ ستم بھی کسی کے نصاب میں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: شامل تھا یہ ستم بھی کسی کے نصاب میں

    2gvsho3 - شامل تھا یہ ستم بھی کسی کے نصاب میں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •