Results 1 to 2 of 2

Thread: بنگلہ دیش (ڈھاکہ میوزیم دیکھ کر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 بنگلہ دیش (ڈھاکہ میوزیم دیکھ کر


    بنگلہ دیش
    (ڈھاکہ میوزیم دیکھ کر)

    کبھی یہ شہر مرا تھا، زمین میری تھی
    مرے ہی لوگ تھے، میرے ہی دست و بازو تھے
    میں جس دیار میں بے یار و رفیق پھروں
    یہاں کے سارے صنم میرے آشنا رُو تھے

    کسے خبر تھی کہ عمروں کی عاشقی کا مآل
    دل شکستہ و چشمِ پُر آب جیسا تھا
    کسے خبر تھی کہ اس دجلۂ محبت میں
    ہمارا ساتھ بھی موج و حباب جیسا تھا

    خبر نہیں یہ رقابت تھی نا خداؤں کی
    کہ یہ سیاستِ درباں کی چال تھی کوئی
    دو نیم ٹوٹ کے ایسے ہوئی زمیں جیسے
    مری اکائی بھی خواب و خیال تھی جیسے

    یہ میوزیم تو ہے اس روزِ بد کا آئینہ
    جو نفرتوں کی تہوں کا حساب رکھتا ہے
    کہیں لگ ہوا انبارِ استخواں تو کہیں
    لہو میں ڈوبا ہوا آفتاب رکھتا ہے

    کہیں مرے سپہ سالار کی جھکی گردن
    عدو کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا سماں
    مرے خد مری بینائی چھین لے مجھ سے
    میں کیسے دیکھ رہا ہوں ہزیمتِ یاراں

    میں سر جھکائے ہوئے، درد کو چھپائے ہوئے
    پلٹ کر آیا تو ہر رہگزر اندھیری تھی
    میں سوچتا ہوں ابھی تو چراغ روشن تھے
    کبھی یہ شہر مرا تھا، زمین میری تھی
    ٭٭٭



    2gvsho3 - بنگلہ دیش (ڈھاکہ میوزیم دیکھ کر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بنگلہ دیش (ڈھاکہ میوزیم دیکھ کر

    2gvsho3 - بنگلہ دیش (ڈھاکہ میوزیم دیکھ کر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •