Results 1 to 2 of 2

Thread: دفعتاً دل میں کسی یاد نے لی انگڑائی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 دفعتاً دل میں کسی یاد نے لی انگڑائی

    دفعتاً دل میں کسی یاد نے لی انگڑائی
    اس خرابے میں یہ دیوار کہاں سے آئی
    آج کھلنے ہی کو تھا دردِ محبت کا بھرم
    وہ تو کہیے کہ اچانک ہی تری یاد آئی
    نشۂ تلخئِ ایّام اترتا ہی نہیں
    تیری نظروں نے گلابی تو بہت چھلکائی
    یوں تو ہر شخص اکیلا ہے بھری دنیا میں
    پھر بھی ہر دل کے مقدّر میں نہیں تنہائی
    یوں تو ملنے کو وہ ہر روز ہی ملتا ہے مگر
    دیکھ کر آج اُسے آنکھ بہت للچائی
    ڈوبتے چاند پہ روئی ہیں ہزاروں آنکھیں
    میں تو رویا بھی نہیں تم کو ہنسی کیوں آئی
    رات بھر جاگتے رہتے ہو بھلا کیوں ناصر
    تم نے یہ دولتِ بیدار کہاں سے پائی


    2gvsho3 - دفعتاً دل میں کسی یاد نے لی انگڑائی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: دفعتاً دل میں کسی یاد نے لی انگڑائی

    2gvsho3 - دفعتاً دل میں کسی یاد نے لی انگڑائی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •