Results 1 to 2 of 2

Thread: اُمید نہ مرنے دیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel اُمید نہ مرنے دیں

    اُمید نہ مرنے دیں

    آس کے مرتے ہی فرد کی ہمت ماند پڑنے لگتی ہے۔حوصلے ٹوٹنے لگتے ہیں۔ ہمت جواب دینے لگتی ہے۔ دوسرے ڈھارس بندھانے کی بجائے حوصلے توڑنے کی باتیں کرنے لگتے ہیں۔ زبانیں حوصلے بڑھنے کی بجائے طعنوں اور شکایتوں کا کڑوا کسیلا زہر اگلنے لگتی ہیں۔ فرد کو مایوسیاں چاروں طرف سے گھیرنے لگتی ہیں ۔ ایسی صورتحال میں فرد کو اپنا حوصلہ خود ہی بڑھانا ہوتا ہے۔

    کام مشکل لگنے لگتے ہیں ۔ فرد اگر کسی انعام یا دنیاوی لالچ کی وجہ سے کام کررہا ہو تو حوصلہ ٹوٹ جانا معمول کی بات ہے۔ مگر اگر کام کرنے کی تحریک اندرونی ہو تو ہر چوٹ مزہ دینے لگتی ہے۔ ناکامی ہار حوصلہ توڑنے کی بجائے حوصلہ جوڑنے لگتی ہے۔ ہمت نہ ہاریں۔ حوصلہ رکھیں۔ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ کامیابی کے لئے آپ کی ہمت کو آزمایا جائے گا۔ آپ کے صبر کو جانچا جائے گا۔ امیدکو پرکھا جائے گا۔ آپکے ذمے تو مشکل سے مشکل حالات میں بھی چلتے رہنا ہے۔ بس امید قائم رکھیں اور چلتے رہیں ۔ایک دن آپ کو کامیابی ملنا اسی طرح لازم ہے کہ جیسے صبح کا سورج طلوع ہونا ۔مستقل کوشش اور اپنے مقصد پر ڈٹے رہنا شرط ہے۔

    کامیابی کی راہ میں10رکاوٹیں
    تحریر : پرفیسر ضیا ء زرناب
    کے مضمون سے اقتباس
    2gvsho3 - اُمید نہ مرنے دیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: اُمید نہ مرنے دیں

    2gvsho3 - اُمید نہ مرنے دیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •