Results 1 to 2 of 2

Thread: شاہانِ جہاں کس لئے شرمائے ہوئے ہیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam شاہانِ جہاں کس لئے شرمائے ہوئے ہیں


    شاہانِ جہاں کس لئے شرمائے ہوئے ہیں
    کیا بزم میں طیبہ کے گدا آئے ہوئے ہیں؟

    ہنگامۂ محشر میں کہاں حَبس کا خدشہ
    گیسو شہِؐ کونین کے لہرائے ہوئے ہیں

    حاجت نہیں جُنبِش کی یہاں اے لبِ سائل!
    وہ یُوں بھی کرم حال پہ فرمائے ہوئے ہیں

    یہ شہرِ مدینہ ہے کہ ہے اک کشش آباد
    محسوس یہ ہوتا ہے کہ گھرآئے ہوئے ہیں

    ایثار و مساوات و مُؤاخات و تواضع
    یہ پُھول سبھی آپ کے مہکائے ہوئے ہیں

    کَل اپنی عنایت سے نہ رکھیں ہمیں محروم
    کچھ بھی ہیں٬مگر آپ کے کہلائے ہوئے ہیں

    یا شاہِؐ اُمم! ایک نظر اُن کی طرف بھی
    دامانِ تمنا کو جو پھیلائے ہوئے ہیں

    خورشیدِ جہانتاب ہو،یا ماہِ شب افروز
    دونوں ترے چہرے سے ضیا پائے ہوئے ہیں

    ملتی نہیں دل کو کسی پہلو بھی تسلی
    لمحات حضوری ہیں کہ تڑپائے ہوئے ہیں

    اِس وقت نہ چھیٹر اے کششِ لذتِ دنیا!
    اِس وقت مِرے دل کو وہ یاد آئے ہوئے ہیں

    سُلطانِ دوعالَم کی عطا اور یہ عاصی
    کچھ لوگ تواِس بات پہ چکرائے ہوئے ہیں

    حاوی ہے فلک کُلّیتًا جیسے زمیں پر
    اِس طرح مِرے ذہن پہ وہ چھائے ہوئے ہیں

    جنت کی فضائیں اُنہیں بہلا نہ سکیں گی
    جو آپ کی گلیوں کی ہَوا کھائے ہوئے ہیں

    بن جائے گی محشر میں نصؔیر اب تِری بگڑی
    سرکارؐ، شفاعت کے لئے آئے ہوئے ہیں

    پیر نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ
    2gvsho3 - شاہانِ جہاں کس لئے شرمائے ہوئے ہیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: شاہانِ جہاں کس لئے شرمائے ہوئے ہیں

    2gvsho3 - شاہانِ جہاں کس لئے شرمائے ہوئے ہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •