Results 1 to 3 of 3

Thread: پاکستان کپ:عمر اکمل کی سنچری سے بلوچستان کامیاب

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic پاکستان کپ:عمر اکمل کی سنچری سے بلوچستان کامیاب

    پاکستان کپ:عمر اکمل کی سنچری سے بلوچستان کامیاب
    1413444 27955984 - پاکستان کپ:عمر اکمل کی سنچری سے بلوچستان کامیاب

    ناقابل شکست 136بنا کر مرد میدان قرار پائے ،سعد علی کے 73رنز رائیگاںگئے

    راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کپ کے افتتاحی میچ میں عمر اکمل نے شاندار سنچری بنا کر بلوچستان کو چھ وکٹوں سے فتح دلا دی،وہ ناقابل شکست 136 رنز بنا کر مرد میدان قرار پائے تاہم پنجاب کے سعد علی کے 73 رنز رائیگاں چلے گئے ۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب نے خرم منظور کے 36 رنز کے باوجود ابتدائی تین وکٹیں 74 رنز پر گنوا دیں تاہم افتخار احمد نے سات چوکوں سمیت 54 اور سعد علی نے چھ چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سنبھال لیا۔ بعد میں آنے والے سہیل تنویر نے دو چوکوں اور پانچ چھکوں سمیت 68 رنز کی باری کھیل کر پنجاب کو 294 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔حارث رؤف اور عمر خان نے دو،دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔جواب میں بلوچستان نے بھی اپنی تین وکٹیں محض 66 رنز پر کھونے کے بعد اس وقت اننگز مستحکم کی جب اوپننگ بیٹسمین اویس ضیاء نے عمر اکمل کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کیلئے 120رنز کی شراکت قائم کر ڈالی۔ اگرچہ اویس ضیاء سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن عمر اکمل نے روایتی انداز سے اسٹروکس کی قطار کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کرلی اور تین چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 37 رنز بنانے والے فواد عالم کے ساتھ 110 رنز کی رفاقت کی بدولت 46 اوورز میں کامیابی کو گلے لگالیا۔عمر اکمل نے 136 ناٹ آؤٹ میں 14 چوکے اور پانچ چھکے لگا کر مین آف دی میچ ایوارڈ بھی جیت لیا۔آج دفاعی چیمپئن ٹیم فیڈرل ایریاز کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے دوپہر دو بجے ہوگا۔
    2gvsho3 - پاکستان کپ:عمر اکمل کی سنچری سے بلوچستان کامیاب

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: پاکستان کپ:عمر اکمل کی سنچری سے بلوچستان کامیاب

    2gvsho3 - پاکستان کپ:عمر اکمل کی سنچری سے بلوچستان کامیاب

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: پاکستان کپ:عمر اکمل کی سنچری سے بلوچستان کامیاب

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •