Results 1 to 2 of 2

Thread: ناکامیوں سے نہ گھبرائیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    candel ناکامیوں سے نہ گھبرائیں


    ناکامیوں سے نہ گھبرائیں

    مشکلوں اور ناکامیوں سے نہ ڈریں اور اپنے آ پ پر بھروسہ رکھیں۔کامیاب لوگ ہر ناکامی کو اپنے استاد مان کر اس سے سیکھتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔جناب اگر ضرورت ایجاد کی ماں ہے تو ناکامیاں کامیابی کی سگی اولاد ہیں۔ جیتنے کے لئے ہارنا پہلے پڑتا ہے، اس سے سیکھنا ہوتا ہے اور اسے مستقل جان کا روگ بنائے بغیر آگے بڑھ جانا ہوتا ہے۔ ناکامیاں بھلا بڑے لوگوں کا راستہ کیسے روک سکتی ہیں جنہوں نے ٹھان رکھا ہو کہ بس انہوں نے اس وقت تک آگے بڑھتے رہنا ہے جب تک منزل اُنہیں خود آواز دے کر نہ بلائے۔ ناکامیوں سے گھبراتے تو صرف وُہ لوگ ہیں جنہیں منزلوں کی جانب جانے والے مشکل اور کٹھن راستوں سے ڈر لگتا ہے اور جن کا اپنی ذات اور حوصلوں پر اعتماد متزلزل ہوتا ہے۔

    ناکامیوں کو اگر کامیابی کی لازم شرط کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔اس لئے ناکامیوں سے گھبرائیں نہیں بلکہ کہا جاتا ہے کہ اگر ایک ہی کام کو دس مختلف طریقوں سے کرنے کی کوشش کی جائے تو سائنسی طور پر لازم ہے کہ اس میں سے دوطریقے ٹھیک ہوں مگر شرط یہ ہے کہ ہر ناکام طریقے سے سیکھ کر اگلے کو اس سے بہتر کیا جائے۔ مزید برآں کامیابی کے سفر میں آپ جس قدر جلد ناکامی سے سیکھ کر آگے بڑھ جائیں گے اُتنا ہی اچھا ہے کہ آپ کا کامیابی کے لئے درکار سفر اور کم ہو جائے گا۔
    کامیابی کی راہ میں10رکاوٹیں
    تحریر : پرفیسر ضیا ء زرناب
    کے مضمون سے اقتباس
    2gvsho3 - ناکامیوں سے نہ گھبرائیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    Default Re: ناکامیوں سے نہ گھبرائیں

    2gvsho3 - ناکامیوں سے نہ گھبرائیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •