Results 1 to 2 of 2

Thread: توازن نہ چھوڑیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel توازن نہ چھوڑیں

    توازن نہ چھوڑیں

    دنیا میں کامیابی ایک شاندار توازن کا دوسرا نام ہے۔بھلانظر دوڑائیں تو سہی اندر کی وسیع کائنات یعنی جسم میں اور باہر کی عظیم کائنات یعنی خلائے بسیط میں ،ہر جگہ فطرت میں تواز ن نظر آتا ہے ۔جسمانی خوبصورتی بھی اعضاء کے توازن کا نام ہے اور یہی توازن ہی تو حُسن ہے اور صرف توازن میں ہی کامیابی ہے۔کامیابی کے لئے شخصیت اور فرد کے کردار میں توازن بہت ضروری ہے۔کام اور گھر کی زندگی میں بھی توازن قائم کرنا فرد کی زندگی کو کامیاب و کامران بناتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کامیابی چاہتے ہیں تو اپنی زندگی میں توازن کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

    کام اور آرام میں بھی توازن لازم ہے۔ تھکن کو بھی موقع دیں کہ وُہ آپ کو ایک شاندار نیند عطا کرے تاکہ پھر دوبارہ آپ اپنی توانائیوں کو مجتمع کر کے دوبارہ مقصد کے حصول کی طرف گامزن ہو جائیں۔ ناکام لوگوں کا ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ وُہ چند دن محنت کر نے کے بعد تھک جاتے ہیں ۔اکثر وُہ اپنے کاموں کو تاخیر کرتے کرتے آخری دن یا گھنٹوں پر لے جاتے ہیں۔جہاں ان کا خیال ہوتا ہے کہ وُہ سالوں کی محنت دنوں یا گھنٹوں میں کر لیں گے۔یہ وُہ مقام ہے کہ جہاں ذہنی دباؤ اور ناکامی کا خوف انہیں گھیرے رہتا ہے۔ عدم توازن کی یہ کیفیت ان کے لئے مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں لاتی۔ اس لئے اپنی زندگی میں توازن کبھی نہ چھوڑیں ۔

    کامیابی کی راہ میں10رکاوٹیں
    تحریر : پرفیسر ضیا ء زرناب
    کے مضمون سے اقتباس
    2gvsho3 - توازن نہ چھوڑیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: توازن نہ چھوڑیں

    2gvsho3 - توازن نہ چھوڑیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •