Results 1 to 2 of 2

Thread: ماضی پر افسوس نہ کریں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel ماضی پر افسوس نہ کریں

    ماضی پر افسوس نہ کریں

    جو بیت گیا سو گذر کیا اب اس پر کچھ نہیں ہو سکتا۔ جو آنے والا ہے اُس کا علم خدائے بزرگ و برتر کے سوا کسی کو معلوم نہیں ہے اس لئے اُس کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اسے صرف دعا سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اگر کچھ بدلا اور بہتر بنایا جا سکتا ہے تو وُہ صرف آج کا دن اور ابھی کا وقت ہے۔ماضی کی ناکامیوں کے مزار پر مجاور بن کر بیٹھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

    ناکامیوں کی سوچوں سے دامن جھاڑ کر آپ کو خود ہی اُٹھنا پڑے گا۔ اور ایک نئی زندگی کا آغاز بھی خود ہی کرنا پڑے گا۔ سب کامیاب لوگوں نے ایسا ہی کیا ہے اور وُہ ایسا ہی کرتے ہیں۔ اکثر لوگ دوسروں کو ایک بہت غلط مشورہ دیتے ہیں کہ ماضی بھول جائیں۔ایسا کرنا آپ کے لئے بہت نقصان دہ اور تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ ماضی میں ہونے والی ہاروں اور شکستوں کو تہہِ دل سے قبول کریں ۔

    ان سے سیکھیں اور آگے بڑھیں۔ماضی پر افسوس نہ کریں بلکہ یاد رکھیں کہ یہ فطرت کا سکھانے کا ایک طریقہ ہے۔لازم ہے کہ اس درس گاہ کے سیکھے اسباق آپ کے حافظے میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں کہ کسی بھی کام کو اگر ایسے کیا گیا تو کامیابی نہیں ملے گی۔ اگر ناکامیوں سے آپ اایسے ہی سیکھ کر اپنے آپ کو بہتر کرتے رہے تو ممکن ہی نہیں کہ آپ ایک دن اتنے کامیاب و کامران نہ ہوں کہ لوگ کے لئے ایک قابلِ تقلید مثال بن جائیں ۔

    کامیابی کی راہ میں10رکاوٹیں
    تحریر : پرفیسر ضیا ء زرناب
    کے مضمون سے اقتباس
    2gvsho3 - ماضی پر افسوس نہ کریں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ماضی پر افسوس نہ کریں

    2gvsho3 - ماضی پر افسوس نہ کریں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •