Results 1 to 2 of 2

Thread: لوگوں سے ملنا نہ چھوڑیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel لوگوں سے ملنا نہ چھوڑیں

    لوگوں سے ملنا نہ چھوڑیں

    مشکل وقت میں کچھ تو لوگ تو ساتھ چھوڑ ہی دیتے ہیں اور دوسرا انسان خود بھی لوگوں سے تھک جاتا ہے اور الگ تھلگ رہنے کو ترجیح دینے لگتا ہے۔ مگر یہی تو وقت ہے کہ جب حوصلوں اور توانائیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ایسے وقت میں ناکام لوگ کی صحبت ناکامی کو قلب و دماغ میں پُختہ تر کر دے گی اور ناکامی اور اس کا خوف زندگی کو اس طرح اپنی لپیٹ میں لے لے گا کہ تُم کوئی قدم اُٹھانے سے گھبرانے لگوگے۔یہ خطرناک ہے۔

    ایسے وقت میں اصل کامیابی کا جذبہ تو فرد کو اپنے اندرون سے ہی باہر لالاناہوتا ہے کہ مقاصد کے حصول کے لئے وُہ سر دھڑ کی بازی لگا دے مگر کامیاب لوگوں کا ساتھ اور ان کی محفلیں بھی جذبہ شوق کو اور مہمیز کرتی ہیں کہ فرد پھر سے اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہو جاتا ہے اوردوبارہ کامیابی کے لئے جدوجہد شروع کر دیتا ہے۔

    جس کا صرف ایک ہی نتیجہ برآمد ہونا ہوتا ہے کہ فرد کو خدا اس قدر کامیابی عطا کرتا ہے کہ دوسرے سب اُسے رشک کی نگاہ سے دیکھنے لگتے ہیں۔ اس لئے کامیابی کے سفر میں چاہے حوصلے جوان ہوں اور امنگیں بے تاب، یا پھر حوصلے ٹوٹ چکے ہوں اورتھکن سے زندگی میں ایک قدم اٹھانا بھی مشکل لگ رہا ہو، ان سب حالات میں کامیاب لوگوں سے ملنا جُلنا کبھی نہ چھوڑیں ۔

    یہ ملاقاتیں ان کی زندگیوں کی کہانیوں اور آپ بیتیوں کو پڑھ کر بھی کی جاسکتی ہے اور بلمشافہ جا کر بھی حوصلوں اور ہمتوں تروتازہ کیا جاسکتا ہے۔ بس اصل کام ان کامیاب لوگوں کے ساتھ جُڑے رہنا اور ناکام لوگوں کے ساتھ اور صحبت سے بچے رہناہے۔

    کامیابی کی راہ میں10رکاوٹیں
    تحریر : پرفیسر ضیا ء زرناب
    کے مضمون سے اقتباس
    2gvsho3 - لوگوں سے ملنا نہ چھوڑیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: لوگوں سے ملنا نہ چھوڑیں

    2gvsho3 - لوگوں سے ملنا نہ چھوڑیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •