Results 1 to 2 of 2

Thread: سرِ مقتل بھی صدا دی ہم نے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 سرِ مقتل بھی صدا دی ہم نے

    سرِ مقتل بھی صدا دی ہم نے
    دل کی آواز سنا دی ہم نے
    پہلے اک روزنِ در توڑا تھا
    اب کے بنیاد ہلا دی ہم نے
    پھر سر صبح وہ قصہ چھیٹرا
    دن کی قندیل بجھا دی ہم نے
    آتش غم کے شرارے چن کر
    آگ زنداں میں لگا دی ہم نے
    رہ گئے دستِ صبا کمھلا کر
    پھول کو آگ پلا دی ہم نے
    آتش گل ہو کہ ہو شعلۂ ساز
    جلنے والوں کو ہوا دی ہم نے
    کتنے ادوار کی گم گشتہ نوا
    سینۂ نے میں چھپا دی ہم نے
    دم مہتاب فشاں سے ناصرؔ
    آج تو رات جگا دی ہم نے



    2gvsho3 - سرِ مقتل بھی صدا دی ہم نے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: سرِ مقتل بھی صدا دی ہم نے

    2gvsho3 - سرِ مقتل بھی صدا دی ہم نے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •