Results 1 to 2 of 2

Thread: ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گا


    ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گا
    ہمارے بعد تم کو یہ جہاں کیسا لگے گا

    تھکے ہارے ہوئے سورجوں کی بھیگی روشنی میں
    ہواؤں سے الجھتا بادباں کیسا لگے گا

    جمے قدموں کے نیچے سے پھسلتی جائے گی ریت
    بکھر جائے گی جب عمر رواں کیسا لگے گا

    اسی مٹی میں مل جائے گی پونجی عمر بھر کی
    گرے گی جس گھڑی دیوار ِ جاں کیسا لگے گا

    بہت اترا رہے ہو دل کی بازی جیتنے پر
    زیاں بعد از زیاں بعد از زیاں کیسا لگے گا

    وہ جس کے بعد ہوگی ایک مسلسل بے نیازی
    گھڑی بھر کا وہ سب شور فغاں کیسا لگے گا

    ابھی سے کیا بتائیں مرگ مجنوں کی خبر پر
    سلوک ِ کوچۂ نا مہرباں کیسا لگے گا

    بتاؤ تو سہی اے جان جاں کیسا لگے گا
    ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گا
    ٭٭٭



    2gvsho3 - ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گا

    2gvsho3 - ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •