Results 1 to 2 of 2

Thread: نہ کوئی رنگ، نہ ہاتھوں میں حنا، میرے بعد

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,202
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    New5555 نہ کوئی رنگ، نہ ہاتھوں میں حنا، میرے بعد


    نہ کوئی رنگ، نہ ہاتھوں میں حنا، میرے بعد
    وہ مکمل ہی سیہ پوش ہوا میرے بعد

    لے کے جاتا رہا ہر شام وہ پھول اور چراغ
    بس یہی اس نے کیا، جتنا جیا میرے بعد

    روز جا کر وہ سمندر کے کنارے چپ چاپ
    ناؤ کاغذ کی بہاتا ہی رہا میرے بعد

    اس کے ہونٹوں سے مرا نام نکل جاتا تھا
    جس نے اپنایا اسے ،چھوڑ دیا میرے بعد

    اک پرندہ جو بلاتا تھا اسے میری طرح
    وہ پرندہ بھی قفس میں نہ رہا میرے بعد

    میں نے گرنے نہ دیئے تھے کبھی آنسو اس کے
    شاید اس واسطے وہ رو نہ سکا میرے بعد

    میں بھی ویسا نہ رہا اس کے بچھڑ جانے سے
    کوئی اس کو بھی نہ پہچان سکا میرے بعد

    ساری دنیا نے اسے مالِ غنیمت سمجھا
    جو نہ سوچا تھا کبھی، وہ بھی ہوا میرے بعد

    اس کا ہنسنا مجھے بھاتا تھا سو وہ شخص عدیم
    بال کھولے ہوئے ہنستا ہی رہا میرے بعد


    2gvsho3 - نہ کوئی رنگ، نہ ہاتھوں میں حنا، میرے بعد

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,202
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: نہ کوئی رنگ، نہ ہاتھوں میں حنا، میرے بعد

    2gvsho3 - نہ کوئی رنگ، نہ ہاتھوں میں حنا، میرے بعد

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •