Results 1 to 2 of 2

Thread: تو دل میں کیا تھا تمھارے ،ساجن اگر نہیں تھا؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    New5555 تو دل میں کیا تھا تمھارے ،ساجن اگر نہیں تھا؟


    تو دل میں کیا تھا تمھارے ،ساجن اگر نہیں تھا؟
    بتایا، خالی تھا سیپ جس میں گہر نہیں تھا

    ذرا بتاؤ بھٹکتے رہنے کی ٹھان لی کیوں؟
    جواب آیا، وہ آرزو کا نگر نہیں تھا

    جو پوچھا، اس نے پلٹ کے دیکھا تھا جاتے لمحے؟
    بتایا، ایسا بھی آنسوؤں میں اثر نہیں تھا

    بتاؤ ، تم نے شکست دل کی قبول کیوں کی؟
    جواب آیا، تھا مان جس پر وہ سر نہیں تھا

    نہیں تھا تم سے جو پیار اس کو، تو کیا تھا آخر؟
    جواب آیا، تھا پیار لیکن، امر نہیں تھا

    ہے یاد تم نے تو اس کو اپنا کہا تھا اِک دن؟
    سنو، یقیناً کہا تھا اپنا، مگر نہیں تھا

    بتاؤ، منزل کے پاس آ کر ، پلٹ گئے کیوں؟
    جواب آیا کہ اس گلی میں وہ گھر نہیں تھا
    ***


    2gvsho3 - تو دل میں کیا تھا تمھارے ،ساجن اگر نہیں تھا؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,240
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5862
    Rep Power
    214774

    Default Re: تو دل میں کیا تھا تمھارے ،ساجن اگر نہیں تھا؟

    2gvsho3 - تو دل میں کیا تھا تمھارے ،ساجن اگر نہیں تھا؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •