Results 1 to 2 of 2

Thread: نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی، وہ بہت پیار کرنیوالی بیوی تھی: اشتیاق

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    glass نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی، وہ بہت پیار کرنیوالی بیوی تھی: اشتیاق

    نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی، وہ بہت پیار کرنیوالی بیوی تھی: اشتیاق بیگ
    485588 53668496 - نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی، وہ بہت پیار کرنیوالی بیوی تھی: اشتیاق

    پاکستان میں گائیکی کو نئی جہت دینے والی نازیہ حسن کو دارفانی چھوڑے ہوئے 19 برس بیت چکے ہیں اور اب ان کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے پہلی بار زبان کھولتے ہوئے بہت سی غلط فہمیوں کو دور کر دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی تھی وہ مرتے دم تک ان کے نکاح میں تھیں، انہوں نے کہا نازیہ حسن میرے لئے میری پوری دنیا تھی، وہ ایک بہت پیار کرنے والی بیوی تھی جسے اپنی تمام ذمہ داریوں کا علم تھا۔
    ishtiaq 2 - نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی، وہ بہت پیار کرنیوالی بیوی تھی: اشتیاق

    جرمنی کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا اشتیاق بیگ نے کہا نازیہ حسن اور ان کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پھیلائی گئی تھیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا تعلق کامیاب نہیں ہو سکا تھا، یہ بھی کہا گیا کہ نازیہ کی موت سے دس روز پہلے طلاق ہو گئی تھی۔ میں نے آج تک نازیہ کو طلاق دینے کی حقیقت سے پردہ نہیں اٹھایا کیونکہ نازیہ کا انتقال ہو چکا تھا اور میں دنیا کو وضاحتیں نہیں دینا چاہتا تھا۔
    انھوں نے کہا کہ طلاق کی بات میں کوئی صداقت نہیں، وہ مرتے دم تک میرے نکاح میں تھی، جس کا ثبوت میرے پاس اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا میری اور نازیہ حسن کی محبت کی شادی تھی، نازیہ میری بہن آفرین بیگ کی دوست تھیں، ہم ایک دوسرے کو دل و جان سے پسند کرتے تھے۔ اتنا ضرور ہے کہ نازیہ کے گھر والوں اور میرے درمیان اختلافات کی بہت سی وجوہات تھیں، اس کی والدہ کو غلط فہمی تھی کہ میں نازیہ کے گانا گانے کے مخالف ہوں۔
    اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ نازیہ کی خواہش تھی کہ وہ ماں بنے، اس کی یہ خواہش پوری ہوئی اور ہمارا بیٹا پیدا ہوا جس کا نام ہم نے اریض رکھا، میں نے اس کا مرتے دم تک ساتھ دیا۔ نازیہ ایک بہت ذہین، حسین اور خوبصورت شخصیت کی مالک تھی، وہ جو محسوس کرتی تھی اس کا برملا اظہار کر دیتی تھی۔
    2gvsho3 - نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی، وہ بہت پیار کرنیوالی بیوی تھی: اشتیاق

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی، وہ بہت پیار کرنیوالی بیوی تھی: اشت

    2gvsho3 - نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی، وہ بہت پیار کرنیوالی بیوی تھی: اشتیاق

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •