Results 1 to 2 of 2

Thread: جھولی میں عقیدت کے گہر مانگ رہے ہیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam جھولی میں عقیدت کے گہر مانگ رہے ہیں


    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    جھولی میں عقیدت کے گہر مانگ رہے ہیں
    سائل ہیں عنایت کی نظر مانگ رہے ہیں

    بس ایک دعا شام و سحر مانگ رہے ہیں
    آقاﷺ سے مدینے کا سفر مانگ رہے ہیں

    جس شہرمیں دربار ہے سخیوں کے سخی کا
    منگتے بھی اُسی شہر میں گھر مانگ رہے ہیں

    ہم گلشنِ ہستی کے خزاں دیدہ شجر میں
    سرکارﷺ کی الفت کا ثمر مانگ رہے ہیں

    سرکارِ دوعالمﷺ سے جو مانگو وہ ملے گا
    ہم حُسنِ نظر، کیفِ نظر مانگ رہے ہیں

    داتا ہیں وہ کرتے ہیں بہر حال عنایت
    کب ہم کو سلیقہ ہے مگر مانگ رہے ہیں

    اُس دَر سے ندیمؔ آپ بھی لیں نور کی خیرات
    جس دَر سے ضیا شمس و قمر مانگ رہے ہیں
    -------
    خان اخترندیمؔ نقشبندی
    مجموعہ نعتﷺ ("ساقئی کوثر")
    صفحہ نمبر۔126

    2gvsho3 - جھولی میں عقیدت کے گہر مانگ رہے ہیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: جھولی میں عقیدت کے گہر مانگ رہے ہیں

    2gvsho3 - جھولی میں عقیدت کے گہر مانگ رہے ہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •