Results 1 to 2 of 2

Thread: درِ خیرالوریٰ ہے اور میں ہوں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam درِ خیرالوریٰ ہے اور میں ہوں



    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    درِ خیرالوریٰ ہے اور میں ہوں
    تمنا ہے دُعا ہے اور میں ہوں

    دیارِ مصطفیٰﷺ ہے اور میں ہوں
    دلِ شوق آشنا ہے اور میں ہوں

    مِلا ہے ، مل رہا ہے ، اور ملے گا
    عطائے مصطفیٰ ﷺ ہے اور میں ہوں

    زمانے میں نہ کوئی کام آیا
    اُنھیں کا آسرا ہے اور میں ہوں

    بہتر پھول آنکھوں میں کِھلے ہیں
    خیالِ کربلا ہے اور میں ہوں

    شہِ بغداد کا صدقہ عطا ہو
    لبوں پر یہ دُعا ہے اور میں ہوں

    مرے آقاﷺ مرے مولا! بچا لو
    کہ اک سیلِ بلا ہے اور میں ہوں

    درِ اقدس پہ حاضر ہوں سبھی ہم
    یہی اک مدعا ہے اور میں ہوں

    ندیمؔ اُن کا ہی نام آتا ہے لب پر
    اُنھیں کا تذکرہ ہے اور میں ہوں

    -------
    خان اخترندیمؔ نقشبندی
    مجموعہ نعت ﷺ ("ساقئی کوثر")
    صفحہ نمبر۔109


    2gvsho3 - درِ خیرالوریٰ ہے اور میں ہوں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: درِ خیرالوریٰ ہے اور میں ہوں

    2gvsho3 - درِ خیرالوریٰ ہے اور میں ہوں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •