Results 1 to 2 of 2

Thread: کہو تم نے کبھی خوابوں کے رنگوں کو چرایا ہے؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 کہو تم نے کبھی خوابوں کے رنگوں کو چرایا ہے؟


    کہو تم نے کبھی خوابوں کے رنگوں کو چرایا ہے؟
    کہا، ہاں جب ہواؤں پر کوئی چہرہ بنایا ہے

    کہو، یہ کیوں لگا جیسے ہوائیں بین کرتی ہیں؟
    کہا، پت جھڑ کے پتوں نے کہیں نوحہ سنایا ہے

    کہو، یہ کیوں لگا چاروں طرف اِک ہو کا عالم ہے؟
    کہا، جب درد نے دھڑکن سے مل کر گیت گایا ہے

    کہو، یہ کب لگا اب ریت سی چبھتی ہے آنکھوں میں؟
    کہا، جب پیاس کو صحراؤں کے ہونٹوں پہ پایا ہے

    کہو، کیسے لگا اِک زرد آندھی آنے والی ہے؟
    کہا، جب پھول شاخوں پر کہیں بھی مسکرایا ہے

    کہو، کب سے نہیں شکوہ اجڑنے کا کوئی تم کو؟
    کہا، جب بارشوں نے میری آنکھوں کو بسایا ہے

    کہو، کیسے لگا طوفان کوئی آنے والا ہے؟
    کہا، ساحل پہ جا کر ریت کا جب گھر بنایا ہے
    ***




    2gvsho3 - کہو تم نے کبھی خوابوں کے رنگوں کو چرایا ہے؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: کہو تم نے کبھی خوابوں کے رنگوں کو چرایا ہے؟

    2gvsho3 - کہو تم نے کبھی خوابوں کے رنگوں کو چرایا ہے؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •