بولو، بھیگی رت میں کوئل کیوں روئے ہے؟
رو کر نینوں کے سب زخموں کو دھوئے ہے
کیا کہتی ہے اَن ہونی سے بولو ہونی؟
جو ہونا ہے آخرکار وہی ہوئے ہے
کیوں اگتی ہیں من میں غم کی فصلیں بولو؟
کہتے ہیں کاٹے گا وہ ہی جو بوئے ہے
پلکوں بیچ سے نیند چرا لی کس نے بولو؟
جاگتی آنکھوں سے بھی اکثر جو سوئے ہے
کیوں ہے وصل کی خوشبو سے وحشت سی من کو؟
جس کی خواہش ہو بالآخر وہ کھوئے ہے
***