Results 1 to 2 of 2

Thread: کچھ لوگ جن کو فکرِ زیاں دے دیا گیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 کچھ لوگ جن کو فکرِ زیاں دے دیا گیا

    کچھ لوگ جن کو فکرِ زیاں دے دیا گیا
    کچھ وہ ہیں جن کو سارا جہاں دے دیا گیا

    دل کی محبتوں کا بہاؤ ہے جس طرح
    دریا ہے جس کو آبِ رواں دے دیا گیا

    آنکھوں کو سامنے کے علاقے دیئے گئے
    دل کو چُھپا ہوا بھی جہاں دے دیا گیا

    جیسے ہرے شجر کو لگا دی گئی ہو آگ
    کچھ اس طرح کا دل کو دھواں دے دیا گیا

    رہتا کِسے عدیم بہاروں کا انتظار
    اچھا ہوا کہ عہدِ خزاں دے دیا گیا

    روزِ حساب، خوفِ حساب اس کو ہے عدیم
    وہ جس کو فکرِ سُود و زیاں دے دیا گیا



    2gvsho3 - کچھ لوگ جن کو فکرِ زیاں دے دیا گیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: کچھ لوگ جن کو فکرِ زیاں دے دیا گیا

    2gvsho3 - کچھ لوگ جن کو فکرِ زیاں دے دیا گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •