Results 1 to 2 of 2

Thread: یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دعا کیے جائیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دعا کیے جائیں

    یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دعا کیے جائیں
    دعا کے دن ہیں مسلسل دعا کیے جائیں

    کوئی فغاں، کوئی نالہ، کوئی بکا، کوئی بین
    کھلے گا باب مقتل دعا کیے جائیں

    یہ اضطراب یہ لمبا سفر، یہ تنہائی
    یہ رات اور یہ جنگل دعا کیے جائیں

    بحال ہو کے رہے گی فضائے خطۂ خیر
    یہ حبس ہوگا معطل دعا کئے جائیں

    گزشتگان ِ محبت کے خواب کی سوگند
    وہ خواب ہوگا مکمل دعا کیے جائیں

    ہوائے سرکش و سفاک کے مقابل بھی
    یہ دل بجھیں گے نہ مشعل دعا کیے جائیں

    غبار اڑاتی جھلستی ہوئی زمینوں پر
    امنڈ کے آئیں گے بادل دعا کیے جائیں

    قبول ہونا مقدر ہے حرف خالص کا
    ہر ایک آن ہر اک پل دعا کیے جائیں
    ٭٭٭



    2gvsho3 - یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دعا کیے جائیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دعا کیے جائیں

    2gvsho3 - یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دعا کیے جائیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •