Results 1 to 2 of 2

Thread: ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں


    ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں

    پرل کا نیچرل پنک،
    ریولان ہینڈ لوشن،
    الزبتھ آرڈرن کا بلش آن بھی،
    میڈورا میں پھر نیل پالش کا کوئی نیا شیڈ آیا؟
    مرے اس بنفشی دوپٹے سے ملتی ہُوئی
    رائمل میں لپ اسٹک ملے گی؟
    ہاں ،وہ ٹیولپ کا شیمپو بھی دیجئے گا،
    یاد آیا
    کچھ روز پہلے جو ٹیوزر لیا تھا،وہ بالکل ہی بیکار نکلا،
    دُوسرا دیجئے گا!
    ذرا بِل بنا دیجئے!
    ارے! وہ جو کونے میں اک سینٹ رکھا ہُوا ہے
    دکھائیں ذرا
    اِسے ٹسٹ کر کے تو دیکھوں
    (خدایا! خدایا:
    یہ خوشبو تو اُس کی پسندیدہ خوشبو رہی ہے
    سدا سے اس کے ملبوس سے پھوٹتی تھی!)
    ذرا اس کی قیمت بتا دیں !
    اِس قدر!!
    اچھا ،یوں کیجئے
    باقی چیزیں کبھی اور لے جاؤں گی
    آج تو صرف اِس سینٹ کو پیک کر دیجئے


    2gvsho3 - ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں

    2gvsho3 - ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •