Results 1 to 2 of 2

Thread: ایک جیسے پرچم

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel ایک جیسے پرچم

    ایک جیسے پرچم
    23161 63364259 - ایک جیسے پرچم
    کنیتھ پلیٹشر
    قومی پرچم سے ملک کی پہچان فوراً ہو جاتی ہے۔ عام طور پر یہ بتانا آسان ہوتا ہے کہ کون سا پرچم کس ملک کا ہے، بالخصوص ورلڈکپ اور اولمپکس جیسے کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں۔ البتہ بعض اوقات پرچم اس قدر مماثل ہوتے ہیں کہ ابہام پیدا ہو جاتا ہے۔ ذیل میں پرچموں کے ایسے جوڑوں کے بارے میںبتایا جا رہا ہے جن میں مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔ چاڈ اور رومانیہ یہ دو پرچم سب سے زیادہ مماثل ہیں۔ ان کا ڈیزائن اور سائز تقریباً ایک جیسا ہے۔ بہت غور کرنے پر نیلے، پیلے اور سرخ رنگ کی عمودی پٹیوں کے شیڈز میں فرق کا پتا چلتا ہے۔ رومانیہ کا پرچم 1861ء میں بنا جبکہ چاڈ کا پرچم پہلی مرتبہ 1959ء میں فرانس سے آزادی کے بعد منظرِ عام پر آیا۔ اس کے اصل ڈیزائن میں ایک سبز پٹی تھی جس سے یہ مالی کے پرچم کی طرح لگتا تھا، اس لیے اسے نیلی سے بدل دیا گیا۔چھوٹی سی یورپی ریاست انڈورا کا پرچم بھی ملتا جلتا ہے، لیکن اس کے درمیان میں ایک مخصوص علامت ہے۔ سینی گال اور مالی ان دو پرچموں کے زاویے اور بنیادی سبز، زرد اور سرخ رنگوں پر مشتمل عمودی پٹیاں ایک جیسی ہیں۔ رنگوں کے شیڈز میں تھوڑا سا فرق ہے۔ اس کے علاوہ سینی گال کے پرچم کو درمیانی پٹی میں سبز ستارہ ممتاز کرتا ہے۔ افریقی ملک گنی کا پرچم بھی مماثل ہے، تاہم اس کی پٹیوں کے رنگ الٹ ہیں یعنی سرخ، زرد اور سبز۔ انڈونیشیا اور موناکو ان دو ممالک کے پرچم کم و بیش ایک جیسے ہیں۔ دوافقی پٹیاں ہیں، سفید کے اوپر سرخ۔ لیکن انڈونیشیا کا پرچم زیادہ لمبا ہے۔ دونوں سیکڑوں برس قبل تخلیق ہوئے۔ پولینڈ کا پرچم بھی ان دونوں سے ملتا جلتا ہے تاہم اس کی پٹیوں کے رنگ الٹ ہیں، یعنی سرخ کے اوپر سفید۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا دونوں ممالک کے پرچموں کی بنیاد برطانیہ کا قدیم نیلا جھنڈا ہے۔ یہ ایک دوسرے سے کچھ حوالوں سے مختلف بھی ہیں۔پرچموں پر ستاروں کے جھرمٹ مختلف انداز میں بنائے گئے ہیں۔ ستاروں کے رنگوں اور کونوں کی تعداد میں بھی فرق ہے۔ آسٹریلیا کے پرچم پر پانچ سات کونوں والے ستارے ہیں جبکہ ایک بڑا ’’دولت مشترکہ‘‘ کا ستارہ بھی ہے۔ نیوزی لینڈ کے پرچم پر پانچ کونوں والے چار ستارے ہیں جن کا رنگ سرخ اور سفید ہے۔ دونوں کے سرخ اور نیلے رنگ کے شیڈز مختلف ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر دونوں کے ڈیزائن میں مماثلت ہے۔ آئرلینڈ اور آئیوری کوسٹ اوپر بیان کردہ پرچموں کی نسبت ان میں کم مماثلت پائی جاتی ہے، لیکن سبز، سفید اور نارنجی رنگ کی عمودی پٹیاں ابہام میں ضرور مبتلا کر دیتی ہیں۔ فرق یہ ہے کہ آئرلینڈ کے پرچم میں سبز پٹی ڈنڈے کی جانب ہے۔ ناروے اور آئس لینڈ ان دونوں ممالک کے پرچموں کا ڈیزائن ایک جیسا ہے لیکن ان کا رنگ الٹ ہے۔ یہ دونوں ڈنمارک کے پرچم سے اخذ کیے گئے ہیں۔ وینزویلا، ایکواڈوراور کولمبیا 1822ء میں گرین کولمبیا نامی ایک ملک بنا تھا جس نے زرد، نیلے اور سرخ رنگ کی افقی پٹیوں والا پرچم اپنایا۔ 1830ء میں یہ ملک تحلیل ہو گیا جس کے نتیجے میں تین ملک کولمبیا، ایکواڈور اور وینزویلا وجود میں آئے۔ تینوں نے انہیں رنگوں کو اپنا لیا۔ کولمبیا اور ایکواڈور کے پرچموں میں زرد پٹی بڑی ہے جبکہ وینزویلا کے پرچم میں تمام پٹیاں مساوی ہیں۔ وینزویلا کے پرچم کے درمیان میں ستاروں کی کمان بھی ہے۔ اس کے ایک بالائی کونے میں ایک مخصوص علامت بھی ہے۔ ایکواڈور کے پرچم پر بھی ایک مخصوص علامت ہے، تاہم یہ مرکز میں ہے۔ لکسمبرگ اور نیدرلینڈز ولندیزیوں نے سترہویں صدی کے وسط میں سرخ، سفید اور نیلی افقی پٹیوں والا پرچم استعمال کرنا شروع کیا۔ 1789ء میں انقلابِ فرانس کے بعد فرانس میں عمودی پٹیوں والا پرچم اسی سے متاثر ہو کر بنا۔ لکسمبرگ اور نیدرلینڈز کے پرچم میں فرق یہ ہے لکسمبرگ کا پرچم تھوڑا لمبا ہے اور اس کے نیلے رنگ کا شیڈ بھی تھوڑا مختلف ہے۔ (ترجمہ: رضوان عطا)

    2gvsho3 - ایک جیسے پرچم

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ایک جیسے پرچم

    2gvsho3 - ایک جیسے پرچم

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •