Results 1 to 2 of 2

Thread: خون کے لوتھڑے جمنا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel خون کے لوتھڑے جمنا

    خون کے لوتھڑے جمنا
    23160 70279956 - خون کے لوتھڑے جمنا

    خون کے لوتھڑے کا جمنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے جس کا فوری علاج کرانا چاہیے۔ خون کے جمنے کی علامات مندرجہ ذیل ہیں۔ ٹانگ یا بازو میں بار بار درد اور اکڑن، سوجن، سرخی اور گرم ہو جانا۔ اچانک دم گھٹنا، سینے میں شدید درد جو سانس لینے کے ساتھ بڑھ جائے، کھانسی یا کھانسی کے ساتھ خون آنا۔ خون کے جمنے کے مرض کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو مریض کی جان بھی جا سکتی ہے۔ ٹانگ میں خون کے لوتھڑے کو ’’ڈیپ وین تھرومبوسس‘‘ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہو یا وہ بے ہوش ہو گیا ہو تو فوراً ایمرجنسی سروس سے رابطہ کریں۔ اس کی وجہ پھیپھڑوں میں خون کا جمنا ہو سکتا ہے اور اس کا علاج کسی تاخیر کے بغیر ہونا لازمی ہے۔ نوجوانوں اور صحت مند افراد میں خون کا لوتھڑا بننے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ اگر کوئی حال ہی میں ہسپتال سے خارج ہوا ہو اور کسی بیماری یا آپریشن کی وجہ سے زیادہ عرصہ حرکت نہ کر سکا ہو تو اس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ موٹاپا اور سگریٹ نوشی اور بعض مانع حمل ادویات، جن میں ہارمونز استعمال ہوتے ہیں، بھی سبب بن سکتی ہیں۔ پہلے اس مرض میں مبتلا افراد دوبارہ اس کا جلد شکار ہو سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، اس مسئلے سے بچنے کے لیے متحرک رہیں اور روزانہ چہل قدمی کریں، جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور زیادہ پانی پئیں۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو اسے کم کریں۔ ہوائی جہاز کے طویل سفر کے دوران مخصوص طویل جرابیں پہنیں جن سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ ایک ہی حالت میں رہنے سے ہر ممکن حد تک گریز کریں۔ کثرت بادہ نوشی اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔ (ترجمہ: وردہ بلوچ)
    2gvsho3 - خون کے لوتھڑے جمنا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: خون کے لوتھڑے جمنا

    2gvsho3 - خون کے لوتھڑے جمنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •