Results 1 to 2 of 2

Thread: تجربہ گاہ میں تیار شریانیں گردے کے مریضوں میں منتقل

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel تجربہ گاہ میں تیار شریانیں گردے کے مریضوں میں منتقل

    تجربہ گاہ میں تیار شریانیں گردے کے مریضوں میں منتقل
    1414983 84142423 - تجربہ گاہ میں تیار شریانیں گردے کے مریضوں میں منتقل

    تجربہ گاہ میں افزائش کی گئیں خون کی شریانیں اور وریدوں کو بعض مریضوں کے جسم میں لگانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے

    نارتھ کیرولینا(نیٹ نیوز)تجربہ گاہ میں افزائش کی گئیں خون کی شریانیں اور وریدوں کو بعض مریضوں کے جسم میں لگانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے یہ رگیں مریضوں سے حاصل شدہ خلیات اور بافتوں سے بنائی گئی تھیں اور بہت جلد لہو کی ان نلیوں کو دل کے مریضوں میں متاثرہ شریانوں کی تبدیلی میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر ڈرہم میں ایک کمپنی کے ماہرین نے انسانی شریانوں اور رگوں کے اندر پائے جانے والے ہموار خلیات (سیلز) کو نکالا اور انہیں تجربہ گاہی ماحول میں پروان چڑھا کر ان سے خون کی رگیں اور شریانیں تیار کیں۔تاہم یہ اتنا آسان نہ تھا کیونکہ اس پیچیدہ صبر آزما طریقے میں کئی مراحل شامل تھے ۔ پہلے ماہرین نے احتیاط سے خلیات الگ کئے اور انہیں خاص ڈشوں میں ایسی مچانوں یا نامیاتی جالی پر بچھایا جس میں خلیات کو بڑھانے والے تمام ضروری لوازمات اور غذائی اجزا موجود تھے ۔ اس طرح ضروری پروٹین سمیت کولاجِن کا ایک تھری ڈی نیٹ ورک وجود میں آیا، جیسے ہی یہ نیٹ ورک بنا ان میں خون کے دباؤ (پریشر) کی طرح کا نظام بن گیا،پھر انہیں خاص طور پر موڑ کر باریک پائپوں کی طرح شریان کی شکل دی گئی ۔
    2gvsho3 - تجربہ گاہ میں تیار شریانیں گردے کے مریضوں میں منتقل

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: تجربہ گاہ میں تیار شریانیں گردے کے مریضوں میں منتقل

    2gvsho3 - تجربہ گاہ میں تیار شریانیں گردے کے مریضوں میں منتقل

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •