دنیا بھرمیں دھوم مچاکرفلم ’’کیپٹن مارول‘‘پاکستان میں ریلیز
خواتین کے عالمی دن پر ریلیز ہونیوالی فلم نے ابتدائی 3دن میں ہی ریکارڈ کمائی کی

لاہور(شوبز ڈیسک)ماہ مارچ میں خواتین کے عالمی دن پر دنیا بھر میں ریلیز کی گئی خاتون سپر ہیرو کی فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ نے دنیا بھر میں تہلکہ مچایا تھا۔فلم نے کئی دہائیوں سے باکس آفس پر مرد سپر ہیرو فلموں کے راج کو ختم کرتے ہوئے ابتدائی تین دن میں ہی ریکارڈ کمائی کی ۔فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ کو گزشتہ روز پاکستان بھر میں بھی ریلیز کردیا گیا تاہم اس کے ٹکٹ کی بکنگ ایک دن قبل ہی شروع کردی گئی تھی۔فلم کی کہانی بری لارسن یعنی کیپٹن مارول کی غیر معمولی صلاحیتوں کے گرد گھومتی ہے ، بری لارسن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سیموئل ایل جیکسن، بیل مینڈل سوہن، لی پیس اور کلارک گریگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ ہدایات اینا بوڈن اور ریان فلیک نے دی ہیں۔