Results 1 to 2 of 2

Thread: مدینے کی گلی ہو اور میں ہوں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Islam مدینے کی گلی ہو اور میں ہوں


    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    مدینے کی گلی ہو اور میں ہوں
    عنایت آپ کی ہو اور میں ہوں

    مدینے کے گلی کوچوں کی تصویر
    نگاہوں میں بسی ہو اور میں ہوں

    گھڑی آجائے کاش ایسی بھی آقاﷺ
    کہ در کی حاضری ہو اور میں ہوں

    درِ اقدس پہ محبوبِ خدا کے
    نظر میری جھکی ہو اور میں ہوں

    نظارہ ہو سنہری جالیوں کا
    فدا جاں ہو رہی ہو اور میں ہوں

    مجھے صدقے میں آلِ مصطفیٰ کے
    جگہ دو گز ملی ہو اور میں ہوں

    مدینے کے کسی کونے میں یارب
    لحد میری بنی ہو اور میں ہوں

    چھپا لیں اپنے دامن میں مجھے وہ
    تمنا بس یہی ہو اور میں ہوں

    ندیمؔ اب تو یہ کہتا ہے مرا دل
    کہ بس اُن کی گلی ہو اور میں ہوں
    -------
    خان اخترندیمؔ نقشبندی
    مجموعہ نعت ﷺ ("ساقئی کوثر")
    صفحہ نمبر۔108


    2gvsho3 - مدینے کی گلی ہو اور میں ہوں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: مدینے کی گلی ہو اور میں ہوں

    2gvsho3 - مدینے کی گلی ہو اور میں ہوں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •