Results 1 to 2 of 2

Thread: گدائی جس کی ضروری ہے آدمی کے لیے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,222
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Islam گدائی جس کی ضروری ہے آدمی کے لیے


    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    گدائی جس کی ضروری ہے آدمی کے لیے
    ضرور جاؤں گا اُس در پہ حاضری کے لیے

    سوال ہی نہیں اپنے پرائے کا کوئی
    رسولِ پاک کی امداد ہے سبھی کے لیے

    فلک پہ نور بکھیرا، زمیں کو رنگ دیے
    خدا نے سیدِ لولاک کی خوشی کے لیے

    حضورﷺ آئے تو آنکھوں نے پائی بینائی
    ترس رہی تھیں جو مدت سے روشنی کے لیے

    مدینے جاؤں دوبارہ تو اس طرح جاؤں
    وہاں سے لوٹ کے آؤں نہ میں کسی کے لیے

    اسی گھرانے سے پائے ہیں اہلِ نسبت نے
    علیؑ و زہراؑ و حسنینؑ رہبری کے لیے

    درود پڑھنے سے ملتی ہے تازگی دل کو
    یہ اہتمام ضروری ہے زندگی کے لیے

    نبیﷺ کی یاد میں مصروف ہو دلِ پُرشوق
    زبان وقف رہے مدحتِ نبیﷺ کے لیے

    اُنھیں کا ذکرِ مسلسل مرا ہنر ہے ندیمؔ
    اِسی ہنر سے مزے میں نے زندگی کے لیے
    ------
    خان اخترندیمؔ نقشبندی
    مجموعہ نعت ﷺ ("ساقئی کوثر")
    صفحہ نمبر۔181


    2gvsho3 - گدائی جس کی ضروری ہے آدمی کے لیے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,222
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: گدائی جس کی ضروری ہے آدمی کے لیے

    2gvsho3 - گدائی جس کی ضروری ہے آدمی کے لیے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •