Results 1 to 2 of 2

Thread: راس آ نہیں سکا کوئی بھی پیمان الوداع

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 راس آ نہیں سکا کوئی بھی پیمان الوداع



    راس آ نہیں سکا کوئی بھی پیمان الوداع
    تُو میری جانِ جاں سو مری جان الوداع

    میں تیرے ساتھ بُجھ نہ سکا حد گزر گئی
    اے شمع! میں ہوں تجھ سے پشیمان الوداع

    میں جا رہا ہوں اپنے بیابانِ حال میں
    دامان الوداع! گریبان الوداع

    اِک رودِ نا شناس میں ہے ڈوبنا مجھے
    سو اے کنارِ رود ، بیابان الوداع

    خود اپنی اک متاعِ زبوں رہ گیا ہوں میں
    سو الوداع، اے مرے سامان الوداع

    سہنا تو اک سزا تھی مرادِ محال کی
    اب ہم نہ مل سکیں گے ، میاں جان الوداع

    اے شام گاہِ صحنِ ملالِ ہمیشگی
    کیا جانے کیا تھی تری ہر اک آن ، الوداع

    کِس کِس کو ہے علاقہ یہاں اپنے غیر سے
    انسان ہوں میں ، تُو بھی ہے انسان الوداع

    نسبت کسی بھی شہ سے کسی شے کو یاں نہیں
    ہے دل کا ذرہ ذرہ پریشان الوداع

    رشتہ مرا کوئی بھی الف ، بے سے اب نہیں
    امروہا الوداع سو اے *بان* الوداع

    اب میں نہیں رہا ہوں کسی بھی گمان کا
    اے میرے کفر ، اے مرے ایمان الوداع


    2gvsho3 - راس آ نہیں سکا کوئی بھی پیمان الوداع

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: راس آ نہیں سکا کوئی بھی پیمان الوداع

    2gvsho3 - راس آ نہیں سکا کوئی بھی پیمان الوداع

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •