Results 1 to 2 of 2

Thread: وحشی اُسے کہو جسے وحشت غزل سے ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    New5555 وحشی اُسے کہو جسے وحشت غزل سے ہے


    وحشی اُسے کہو جسے وحشت غزل سے ہے
    انسان کی لازوال محبت غزل سے ہے

    ہم اپنی ساری چاہتیں قربان کر چکے
    اب کیا بتائیں، کتنی محبت غزل سے ہے

    لفظوں کے میل جول سے کیا قربتیں بڑھیں
    لہجوں میں نرم نر م شرافت، غزل سے ہے

    اظہار کے نئے نئے اسلوب دے دیئے
    تحریر و گفتگو میں نفاست غزل سے ہے

    یہ سادگی ، یہ نغمگی، دل کی زبان میں
    وابستہ فکر و فن کی زیارت غزل سے ہے

    شعروں میں صوفیوں کی طریقت کا نور ہے
    اُردو زباں میں اتنی طہارت غزل سے ہے

    اللہ نے نواز دیا ہے تو خوش رہو
    تم کیا سمجھ رہے ہو، یہ شہرت غزل سے ہے
    ***



    2gvsho3 - وحشی اُسے کہو جسے وحشت غزل سے ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214780

    Default Re: وحشی اُسے کہو جسے وحشت غزل سے ہے

    2gvsho3 - وحشی اُسے کہو جسے وحشت غزل سے ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •