Results 1 to 2 of 2

Thread: احساس اپنے ہونے کا کس پل ہوا نہیں ؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 احساس اپنے ہونے کا کس پل ہوا نہیں ؟


    احساس اپنے ہونے کا کس پل ہوا نہیں ؟
    اس نے کہا ہواؤں پہ جس پل لکھا نہیں

    حیرت کا عکس آنکھوں میں ٹھہرا ہے کس لئیے؟
    بولا، یہ آسمان جو اب تک گرا نہیں

    بولا، وہی ہوں میں، تو وہی ہے جہاں وہی
    میں نے کہا وصال کا موسم رہا نہیں

    پوچھا بتاؤ ریت پہ لکھا ہے کس لئیے؟
    صحرا میں راز دار وہ بولا، ملا نہیں

    ساحل پہ جا کے دیر تلک سوچتے ہو کیا؟
    آنکھوں سے ڈوب جانے کا منظر گیا نہیں

    دیوارِ جاں کے گرنے کا کیا تھم گیا ہے شور؟
    میں نے کہا، وہ شور تو کم بھی ہوا نہیں

    دیکھا، تو آیا، ہاتھ کو تھاما، دیا گلاب
    بولا، بتاؤ خواب میں ہوتا ہے کیا نہیں؟

    نینوں کے دیپ کس لئیے روشن ہیں اِس قدر؟
    میں نے کہا کہ آج مخالف ہوا نہیں
    ***
    2gvsho3 - احساس اپنے ہونے کا کس پل ہوا نہیں ؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: احساس اپنے ہونے کا کس پل ہوا نہیں ؟

    2gvsho3 - احساس اپنے ہونے کا کس پل ہوا نہیں ؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •