Results 1 to 2 of 2

Thread: مقدر ہو چکا ہے بے در و دیوار رہنا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 مقدر ہو چکا ہے بے در و دیوار رہنا


    مقدر ہو چکا ہے بے در و دیوار رہنا
    کہیں طے پا رہا ہے شہر کا مسمار رہنا

    نمود خواب کے اور انہدام خواب کے بیچ
    قیامت مرحلہ ہے دل کا ناہموار رہنا

    دلوں کے درمیاں دوری کے دن ہیں اور ہم کو
    اسی موسم میں تنہا برسرپیکار رہنا

    اندھیری رات اور شور سگاں کوئے دشنام
    اور ایسے میں کسی آنکھ کا بیدار رہنا

    تماشا کرنے والے آ رہے ہیں جوک در جوک
    گروہ پابجولاں! رقص کو تیار رہنا

    ہوائے کوئے قاتل بے ادب ہونے لگی ہے
    چراغ جادہ صدق و صفا ہشیار رہنا

    یہ دشواری تو آسانی کا خمیازہ ہے ورنہ
    بہت ہی سہل تھا ہم کو بہت دشوار رہنا

    ادھر کچھ دن سے اس بستی کو راس آنے لگا ہے
    ہم آشفتہ سروں کے در پے آزار رہنا
    ٭٭٭



    2gvsho3 - مقدر ہو چکا ہے بے در و دیوار رہنا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: مقدر ہو چکا ہے بے در و دیوار رہنا

    2gvsho3 - مقدر ہو چکا ہے بے در و دیوار رہنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •