Results 1 to 4 of 4

Thread: سورج کو غروب سے بچاؤں

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    HEART
    Posts
    5,627
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    96 Thread(s)
    Thanked
    41
    Rep Power
    21474857

    candel سورج کو غروب سے بچاؤں


    56375768 399561530823087 4316833348166090752 n - سورج کو غروب سے بچاؤں


    سورج کو غروب سے بچاؤں

    جی چاہتا ہے فلک پہ جاؤں
    سورج کو غروب سے بچاؤں

    بس میرا چلے جو گردشوں پر
    دن کو بھی نہ چاند کو بجھاؤں

    میں چھوڑ کے سیدھے راستوں کو
    بھٹکی ہوئی نیکیاں کماؤں

    امکان پہ اس قدر یقین ہے
    صحراؤں میں بیج ڈال آؤں

    میں شب کےمسافروں کی خاطر
    مشعل نہ ملے تو گھر جلاؤں

    اشعار ہیں میرے استعارے
    آؤ تمہیں آئنہ دکھاؤں

    یوں بٹ کے بکھر کے رہ گیا ہوں
    ہر شخص میں اپنا عکس پاؤں

    آواز جو دوں کسی کے در پر
    اندر سے بھی خود نکل کے آؤں

    اے چارہ گران عصر حاضر
    فولاد کا دل کہاں سے لاؤں

    ہر رات دعا کروں سحر کی
    ہر صبح نیا فریب کھاؤں

    ہر جبر پہ صبر کررہا ہوں
    اس طرح کہیں اجڑ نہ جاؤں

    رونا بھی تو طرز گفتگو ہے
    آنکھیں جو رکیں تو لب ہلاؤں


  2. The Following 2 Users Say Thank You to shaan For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    8

    Default Re: سورج کو غروب سے بچاؤں

    Wah
    Bohat umdah
    tfs

  4. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,275
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5878
    Rep Power
    214782

    Default Re: سورج کو غروب سے بچاؤں

    عمدہ
    لیکن پڑھنے میں دقت
    2gvsho3 - سورج کو غروب سے بچاؤں

  5. #4
    Join Date
    Apr 2019
    Location
    Karachi
    Posts
    36
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    12
    Rep Power
    0

    Default Re: سورج کو غروب سے بچاؤں

    Very nice..........
    sigpic21434 1 - سورج کو غروب سے بچاؤں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •