Results 1 to 5 of 5

Thread: بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

    بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر خارجہ
    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری بااعتماد خفیہ معلومات کے تحت بھارت سولہ سے بیس اپریل کے درمیان پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے۔ انڈیا نے اگر ایسا کچھ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    ملتان سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستانی افواج کے تینوں جرنیلوں نے مودی سے تفصیلی ملاقات کی اور ان سے پاکستان پر حملے کی اجازت مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹارگٹس بھی چن لئے ہیں جس پر مودی نے کہا کہ آپ کو حملے کی اجازت ہے۔
    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پلواما جیسا واقعہ ہو سکتا ہے۔ پلواما واقعہ کے بعد چھبیس فروری کو بھارت نے پاکستان کے خلاف کاروائی کی۔ پاکستان پر بھارت نے کارروائی کی دنیا خاموش رہی۔
    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جبر اور تشدد بڑھا ہے۔ بھارت میں ممکنہ آئینی ترمیم کی وجہ سے کشمیر میں بھونچال آ چکا ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کا ساتھ دے گا۔
    وزیر خارجہ نے کہا کہ آج بھارت کی اصلیت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بھارت کے کہا کہ پاکستان میں تین دہشت گردوں کمپس کو نشانہ بنایا جو جھوٹ تھا۔ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ ایف سولہ طیارہ پاکستان کا گرایا تھا۔ امریکا نے تصدیق کر لی ہے کہ پاکستان کا کوئی ایف سولہ طیارہ نہیں گرایا گیا۔
    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے۔ بھارت کشیدگی کو بڑھاتا رہا اور پاکستان کشیدگی کم کرتا رہا۔ بھارت سرکار نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس اطلاع کو انٹرنیشل کمینٹی کو بتائیں۔ دنیا جانتی ہے پاکستان نے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا۔ دنیا یہ بھی جانتی ہے کہ بھارت نے کردار غیر ذمہ درانہ تھا۔
    ایل او سی کی صورتحال بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ جاری ہے۔ پاکستان پھر بھی بردباری کے ساتھ کام لے رہا ہے۔ بھارت کے پائلٹ کو واپس کر کے ہم نے امن کا پیغام دیا۔ اس کے علاوہ کرتارپور راہداری کو نبھانے کے لیے بھارت سے مثبت مذکرات کیے۔ دو اپریل کو بھارت کے سفارکاروں نے پاکستان واہگہ آنا تھا لیکن بھارت نے یہ میٹنگ کینسل کر دی۔
    وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کل بھی امن چاہتا تھا اور آج بھی امن چاہتا ہے۔ بھارت اگر الیکشن کے بعد ہم سے بات چیت کرنے کو تیار ہے تو ہم بھی بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکا کہتا ہے کہ مغربی سرحد پر امن ہو اور پاکستان امن کا کردار ادا کر رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی سلامتی کے ایشو پر ہم ایک ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بھی میں نے انہیں مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ اگر پاکستان پر کوئی بات آتی ہے تو امید ہے اپوزیشن ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی۔
    2gvsho3 - بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

    2gvsho3 - بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

    @
    Thanks 4 informative sharing

  6. #4
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Thanked
    1626
    Rep Power
    6

    Default Re: بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

    @intelligent086
    Thanks 4 informative sharing

  7. The Following User Says Thank You to Mariaa For This Useful Post:


  8. #5
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative sharing
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - بھارت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •