Results 1 to 2 of 2

Thread: ورلڈکپ میں اوپنرز کی ناکامی بڑا دھچکا ہوگی:محسن خان

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Mic ورلڈکپ میں اوپنرز کی ناکامی بڑا دھچکا ہوگی:محسن خان

    ورلڈکپ میں اوپنرز کی ناکامی بڑا دھچکا ہوگی:محسن خان
    1415683 93192349 - ورلڈکپ میں اوپنرز کی ناکامی بڑا دھچکا ہوگی:محسن خان

    فتوحات کیلئے موثر آل راؤنڈرز اور مضبوط اوپنرز منتخب کئے جائیں:سربراہ کرکٹ کمیٹی

    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی اوپنرزکی ناکامی بڑا دھچکا ثابت ہوگی،فتوحات کیلئے سلیکٹرز موثر آل راؤنڈرز کے ساتھ مضبوط اوپنرز کا انتخاب کریں کیونکہ ان کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہو گی جبکہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر اچھے سپنرز پر بھی بھروسہ کیا جا سکتا ہے ۔سابق اوپننگ بیٹسمین محسن خان کا کہنا تھا کہ ناقص اوپننگ کی وجہ سے مڈل آرڈر بیٹنگ بھی مستحکم نہیں ہو پاتی کیونکہ دو یا تین بیٹسمینوں پر حد سے زیادہ دباؤ پڑ جاتا ہے لہٰذا ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ کیلئے لازمی ہے کہ مضبوط اوپننگ جوڑی تیار کی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ون ڈے میچز میں آل راؤنڈرز بھی فتوحات کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور بہتر ہوگا کہ میگا ایونٹ سے قبل آل راؤنڈرز کی کارکردگی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ اپنے دوہرے کردار سے ٹیم کی معاونت کر سکیں۔کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کیلئے پلیئرز کی جسمانی کے مقابلے میں ذہنی فٹنس زیادہ اہم ثابت ہو گی کیونکہ کسی بھی سخت حریف کیخلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے دماغی طور پر تیار رہنا پڑتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام بہتر ٹیمیں اور ان کے کھلاڑی دباؤ کے عالم میں پرفارم کرتے ہیں لیکن آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران بہترین کارکردگی سے عاری قومی پلیئرز شدید ذہنی تناؤ اور دماغی فٹنس کے فقدان کا شکار دکھائی دیئے ۔محسن خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس فی الوقت فاسٹ باؤلنگ میں کئی بہترین آپشنز دستیاب ہیں جن پر ورلڈ کپ میں بھروسہ کیا جا سکتا ہے البتہ موسم کے اعتبار سے سپنرز کا انتخاب بھی ممکن ہے ۔
    2gvsho3 - ورلڈکپ میں اوپنرز کی ناکامی بڑا دھچکا ہوگی:محسن خان

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: ورلڈکپ میں اوپنرز کی ناکامی بڑا دھچکا ہوگی:محسن خان

    2gvsho3 - ورلڈکپ میں اوپنرز کی ناکامی بڑا دھچکا ہوگی:محسن خان

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •