Results 1 to 2 of 2

Thread: گھر کی دھول سے موٹاپے کا خطرہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel گھر کی دھول سے موٹاپے کا خطرہ

    گھر کی دھول سے موٹاپے کا خطرہ
    23163 39082925 - گھر کی دھول سے موٹاپے کا خطرہ
    ماریہ خان
    ماریہ خان محققین کو معلوم ہوا ہے کہ گھروں میں جمنے والی دھول میں بہت سے ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو موٹاپے کے خلیوں کی نمو کا سبب بن سکتے ہیں جس کا نتیجہ وزن میں اضافے کی صورت میں نکلتا ہے۔ حالیہ برسوں میں محققین اور بین الاقوامی پالیسی سازوں نے اینڈو کرائن ہارمون کے نظام میں خلل پیدا کرنے والے عناصر کے اثرات پر تشویش کا اظہارکر چکے ہیں۔ یہ کیمیکلز میں موجود ایسے عناصر ہیں جو اینڈو کرائن ہارمون کے نظام میں مداخلت کرتے ہیں۔ یہ عناصر صفائی کی پراڈکٹس اور روزانہ استعما ل ہونے والی دیگر اشیا میں موجود ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر پلاسٹک کی بہت اقسام میں فتھالیٹس ہوتا ہے جو اینڈوکرائن کو متاثر کرتا ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ ایسے کیمیکلز صحت عامہ کے لیے نقصان دہ ہیں، ان سے بانجھ پن، جگر کی بیماری، کینسر اور بچپن میں موٹاپا پیدا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر کرسٹوفر کاسوٹس کی رہنمائی میں ڈوک یونیورسٹی، امریکا میں ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں شواہد سامنے آئے ہیں کہ گھروں میں پائے جانے والی دھول اور گردو غبارمیں ایسے کیمیکلز میں ہوتے ہیں جو جسم میں چربی بڑھانے کے ذمہ دار ہیں۔گھروں کے اندر موجود کیمیکلز اور گھر میں رہنے والوں، بالخصوص بچوں، کی صحت کے درمیان تعلق کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیقی ہے۔ کاسوٹس نے پہلے جانوروں پر کی گئی ان تحقیقات کا جائزہ لیا۔ ان میں اینڈوکرائن پر اثرانداز ہونے والے کیمیکلز اور جسمانی چکنائی ریگولیٹ کرنے کے نظام کے مابین تعلق کو تلاش کیا گیا تھا۔ یوں عندیہ ملا کہ انسانوں میں موٹاپے کا بھی ان سے تعلق ہے۔ مذکورہ تحقیق میں کاسوٹس اور ان کی ٹیم نے شمالی کیرولینا کے وسطی علاقوں کے 194 گھروں سے دھول مٹی کے نمونے اکٹھے کیے تاکہ کیمیکلز اور موٹاپے کے تعلق کا پتا لگایا جا سکے۔ محققین نے پہلے نمونوں سے کیمیکلز کو علیحدہ کیا۔ بالآخر وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ دھول مٹی میں پائے جانے والے کیمیکلز دراصل ’’فیٹ سیلز‘‘ کی نشوونما کا سبب بنتے ہیں جس کا نتیجہ موٹاپے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ یہ دریافت تشویش ناک ہے۔ گھریلو گردوغبار روزانہ بچوں کے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے گردوغبار میں سے اخذ کیے گئے کیمیکلز کا دو تہائی ’’فیٹ سیلز‘‘ کو بڑھا سکتا ہے۔ ٭…٭…٭

    2gvsho3 - گھر کی دھول سے موٹاپے کا خطرہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: گھر کی دھول سے موٹاپے کا خطرہ

    2gvsho3 - گھر کی دھول سے موٹاپے کا خطرہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •