Results 1 to 2 of 2

Thread: دنیا کے10 حیران کن مقامات

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    candel دنیا کے10 حیران کن مقامات

    دنیا کے10 حیران کن مقامات
    23164 78759883 - دنیا کے10 حیران کن مقامات

    رضوان عطا
    دنیامیں بہت سے ایسے مقامات ہیں جنہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوتی ہے۔ اس کا سبب ان کی خوبصورتی اور دلکشی کے ساتھ ساتھ خلافِ معمول ہونا بھی ہے۔ سالار ڈی یونی، بولیویا: جنوبی امریکا کے ملک بولیویا کا یہ مقام نمک کا سب سے بڑا میدان ہے۔ اس کا رقبہ 10,582 مربع کلومیٹر ہے۔ جاڑے میں یہ مقام سردی سے جم جاتا ہے۔ جب یہاں بارش ہوتی ہے تو یہ ایک وسیع آئینے کی صورت اختیار کر لیتا ہے جس میں نیلا آسمان نظر آنے لگتا ہے۔ یہ زمانہ قبل از تاریخ کی متعدد جھیلوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور ان کے ملاپ سے وجود میں آیا ۔ شمالی بیکال جھیل، روس: جنوبی سائبیریا میں واقع اس جھیل کا نظارہ حیران کن ہوتا ہے۔ یہ دنیامیں تازہ پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔ اس کا نیلگوں پانی سحر طاری کر دیتا ہے۔ سردیوں میں اس جھیل پر برف کی ایک تہہ جم جاتی ہے۔ دسمبر سے فروری کے درمیان یہاں درجہ حرارت منفی 19 کے قریب رہتا ہے۔ کوانگ سی فالز، لاؤس: اس مقام پر پانی تین تہوں میں بہتا ہوا نظر آتا ہے۔ پانی انتہائی صاف ہے اور ہلکا نیلا دکھائی دیتا ہے۔ اس پانی کو دیکھ کر اس میں کود جانے کو جی چاہتا ہے۔ ٹورس ڈل پینی نیشنل پارک، چلی: یہ جنوبی امریکا کے سب سے خوبصورت پارکوں میں سے ہے۔ یہاں کے پہاڑ بہت دلکش ہیں جہاں لوگ ہائیکنگ کے لیے جاتے ہیں۔ اس پارک میں گلیشئرز بھی موجود ہیں۔ گرینڈ پرزمیٹک سپرنگ، امریکا: یہ پانی کا ایسا ذخیرہ ہے جسے فطری سوئمنگ پول بھی کہا جا سکتا ہے۔اس کا پانی قوس قزاح کے رنگوں کی مانند ہے۔ دراصل یہ دنیا میں گرم پانی کا تیسرا سب سے بڑا چشمہ ہے۔ دوزخ کا دروازہ، ترکمانستان: اس مقام کو اس لیے دوزخ کا دروازہ کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں سے آگ نکلتی رہتی ہے۔ یہ ایک صحرا میں واقع بہت بڑا سوراخ ہے جس میں سے گیس نکلتی ہے اور ہمہ وقت جلتی رہتی ہے۔ آگ کے سرخ اور گرم شعلے عجب نظارہ پیش کرتے ہیں۔ ماؤنٹ رنجانی، انڈونیشیا: یہ وہ پہاڑ ہے جو انڈونیشیا میں آتش فشاں کا دوسرا سب سے متحرک مقام ہے۔ اس کے دہانے پر ایک جھیل بھی وجود میں آ چکی ہے۔ کاوآئی، ہوائی: کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے ان مقامات میں سے ہے جہاں سب سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔ یہاں گھنے جنگل ہیں، پہاڑ اور جھیلیں بھی۔ اس لیے ہائیکنگ بھی ہو سکتی ہے اور پیراکی بھی۔ رینبو ماؤنٹین، چین: انہیں دیکھ کر شاید یقین ہی نہ آئے کہ یہ پہاڑ زمین کا حصہ ہیں۔ ان پہاڑیوں کے مختلف رنگ ہیں، ایسے جیسے قوس قزاح کے ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ ان کے اندر پائے جانے والی معدنیات ہیں جو انہیں سرخ، سبز اورزرد سمیت دیگر رنگ عطا کرتی ہیں۔ ریلے، تھائی لینڈ: یہ تھائی لینڈ کا جادوئی مقام ہے جہاں کشتیوں کی مدد سے جایا جا سکتا ہے۔ یہاں پہاڑ بھی ہیں، اس لیے سیاح ہائیکنگ بھی کرتے ہیں اور سمندر کے صاف پانی میں تیراکی بھی۔ ٭٭٭

    2gvsho3 - دنیا کے10 حیران کن مقامات

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,188
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: دنیا کے10 حیران کن مقامات

    2gvsho3 - دنیا کے10 حیران کن مقامات

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •