شلجم کا اچار
اجزاء:شلجم1/2کلو،سرسوں کا تیل1-1/2پاؤ،میتھی دانہ1/2چائے کا چمچ،ثابت گول لال مرچ دس سے بارہ عدد،زیرہ ایک کھانے کا چمچ،رائی دو کھانے کے چمچ،نمک حسبِ ضرورت،ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ تین کھانے کے چمچ،کلونجی ایک چائے کا چمچ،کڑی پتے آٹھ سے دس عدد،پسا لہسن دو کھانے کے چمچ ترکیب:شلجم گول کاٹ کر اُبال لیں۔اب تیل گرم کر کے میتھی دانی،کڑی پتے،زیرہ،گول مرچ، لہسن، لال مرچ،ہلدی اور رائی بھون کر پیس لیں۔اس کے بعد کلونجی اور نمک شامل کر دیں۔آخر میں شلجم کو ٹشو سے خشک کر کے مصالحے میں ڈالیں اور مکس کر کے سرو کریں۔