Results 1 to 2 of 2

Thread: اللہ اللہ شہہِ ارض و سما آج کی رات

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,222
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Islam اللہ اللہ شہہِ ارض و سما آج کی رات



    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    اللہ اللہ شہہِ ارض و سما آج کی رات
    بزمِ قوسین میں ہیں ، جلوہ نُما آج کی رات

    قابلِ دید ہے رتبہ ، یہ ترا آج کی رات
    تاجِ لولاک لما سَر پہ سجا آج کی رات

    حسنِ مُطلق نے بصَد شوق کہا آج کی رات
    چاہے جو مانگ لے، اے شاہِ دنا آج کی رات

    ہے یہ معراجِ شہہِ ہر دوسرا آج کی رات
    نور افشاں ہے دو عالم کی فضا آج کی رات

    ذوقِ دیدار بڑھا حد سے سوا آج کی رات
    پاس محبوب کو بلوا ہی لیا آج کی رات

    زینتِ عرشِ عُلیٰ اور بڑھی اور بڑھی
    اے زہے آمدِ محبوبِﷺ خدا آج کی رات

    رُتبئہ سرورِ ذی جاہ خدا ہی جانے
    انبیا نے بیک آواز کہا آج کی رات

    میرے محبوبﷺ جو باندھا تھا، اَزل میں تم سے
    پورا وہ عہدِ وفا ، ہم نے کیا آج کی رات

    لبِ جبرئیل سے پیہم یہ صدا آتی ہے
    ساری راتوں سے ہے رتبہ میں سوا آج کی رات

    وجہہِ تخلیقِ زمن شاہِ دنا آتا ہے
    حق کی رحمت کا ہر اک باب کُھلا آج کی رات

    مجھ کو تسلیم کیا ، اُس کے ثنا خوانوں میں
    اُس کی رحمت نے بڑا ساتھ دیا آج کی رات

    بزمِ کونینﷺ میں ممتاز ہوا ہے ضامنؔ
    نعت گوئی کا ملا اس کو صلہ آج کی رات
    -----
    شاعر۔ ضامن حَسنی
    ضامنِ حقیقت (مجموعہ نعتﷺ و منقبت)
    صفحہ نمبر۔59 تا 60

    2gvsho3 - اللہ اللہ شہہِ ارض و سما آج کی رات

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    20,222
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5861
    Rep Power
    214774

    Default Re: اللہ اللہ شہہِ ارض و سما آج کی رات

    2gvsho3 - اللہ اللہ شہہِ ارض و سما آج کی رات

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •