Results 1 to 2 of 2

Thread: چمک تیری عیاں بجلی میں ، آتش میں ، شرارے میں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel چمک تیری عیاں بجلی میں ، آتش میں ، شرارے میں


    چمک تیری عیاں بجلی میں ، آتش میں ، شرارے میں
    جھلک تیری ہویدا چاند میں ،سورج میں ، تارے میں
    بلندی آسمانوں میں ، زمینوں میں تری پستی
    روانی بحر میں ، افتادگی تیری کنارے میں
    شریعت کیوں گریباں گیر ہو ذوق تکلم کی
    چھپا جاتا ہوں اپنے دل کا مطلب استعارے میں
    جو ہے بیدار انساں میں وہ گہری نیند سوتا ہے
    شجر میں ، پھول میں ، حیواں میں ، پتھر میں ، ستارے میں
    مجھے پھونکا ہے سوز قطرۂ اشک محبت نے
    غضب کی آگ تھی پانی کے چھوٹے سے شرارے میں
    نہیں جنس ثواب آخرت کی آرزو مجھ کو
    وہ سوداگر ہوں ، میں نے نفع دیکھا ہے خسارے میں
    سکوں نا آشنا رہنا اسے سامان ہستی ہے
    تڑپ کس دل کی یا رب چھپ کے آ بیٹھی ہے پارے میں
    صدائے لن ترانی سن کے اے اقبال میں چپ ہوں
    تقاضوں کی کہاں طاقت ہے مجھ فرقت کے مارے میں


    2gvsho3 - چمک تیری عیاں بجلی میں ، آتش میں ، شرارے میں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: چمک تیری عیاں بجلی میں ، آتش میں ، شرارے میں

    2gvsho3 - چمک تیری عیاں بجلی میں ، آتش میں ، شرارے میں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •