Results 1 to 2 of 2

Thread: تم آگئے ہو تو کیوں انتظارِ شام کریں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    New5555 تم آگئے ہو تو کیوں انتظارِ شام کریں


    تم آگئے ہو تو کیوں انتظارِ شام کریں
    کہو تو کیوں نہ ابھی سے کچھ اہتمام کریں
    خلوص و مہر وفا لوگ کر چکے ہیں بہت
    مرے خیال میں اب اور کوئی کام کریں
    یہ خاص و عام کی بیکار گفتگو کب تک
    قبول کیجیے جو فیصلہ عوام کریں
    ہر آدمی نہیں شائستۂ رموزِ سخن
    وہ کم سخن ہو مخاطب تو ہم کلام کریں
    جدا ہوئے ہیں بہت لوگ ایک تم بھی سہی
    اب اتنی بات پہ کیا زندگی حرام کریں
    خدا اگر کبھی کچھ اختیار دے ہم کو
    تو پہلے خاک نشیوں کا انتظام کریں
    رہِ طلب میں جو گمنام مر گئے ناصرؔ
    متاعِ درد انہی ساتھیوں کے نام کریں


    2gvsho3 - تم آگئے ہو تو کیوں انتظارِ شام کریں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: تم آگئے ہو تو کیوں انتظارِ شام کریں

    2gvsho3 - تم آگئے ہو تو کیوں انتظارِ شام کریں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •