Results 1 to 2 of 2

Thread: خواجہ پرویز

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    glass خواجہ پرویز

    خواجہ پرویز
    23174 91418479 - خواجہ پرویز
    عبدالحفیظ ظفر
    فلمی گیت نگاری بلاشبہ ایک مشکل کام ہے۔ ہر شاعر فلمی گیت نہیں لکھ سکتا۔ پاکستان میں اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں شاہکار نغمات لکھے گئے۔ کچھ نغمہ نگار صرف اردو نغمات لکھتے رہے اور کچھ صرف پنجابی گیتوں تک محدود رہے لیکن کچھ نغمہ نگاروں نے اردو اور پنجابی، دونوں زبانوں میں انمول گیت لکھے اور اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا ایسا مظاہرہ کیا کہ آج تک انہیں یاد کیا جاتا ہے۔ ایسے ہی نغمہ نگاروں میں ایک نام خواجہ پرویز کا ہے جنہوں نے کئی دہائیوں تک شاندار گیت نگاری کا مظاہرہ کیا۔ خواجہ پرویز کا اصل نام خواجہ غلام محی الدین تھا۔ وہ 28 دسمبر 1932ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ بطور نغمہ نگار اُن کی پہلی فلم ’’رواج‘‘ تھی جو 1965ء میں ریلیز ہوئی۔ ان کو فلم ’’آئینہ‘‘ کا یہ گیت ’’تمہی ہو محبوب میرے‘‘ لکھنے پر بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔ شباب کیرانوی کی یہ فلم 1966ء میں ریلیز ہوئی۔ اس گیت کو آئرن پروین اور مسعود رانا نے گایا تھا اور موسیقی منظور اشرف نے ترتیب دی تھی۔ خواجہ پرویز نے ابتدائی تعلیم پنڈت بیج ناتھ ہائی سکول امرتسر سے حاصل کی۔ وہ اپنے ماں باپ کے بہت لاڈلے تھے۔ انہوں نے فارسی زبان پروفیسر جوگندر سنگھ سے سیکھی۔جس سکول میں خواجہ پرویز زیر تعلیم تھے وہاں 1900طلباء میں سے صرف 15 مسلمان تھے جن میں خواجہ پرویز بھی شامل تھے۔ تعلیم کے ساتھ انہوں نے تین سال تک پہلوانی بھی سیکھی۔ اُن کے والد کی امرتسر میں پنکھا ساز فیکٹری تھی۔ ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں بھی کچھ حصص تھے۔ ان کے والد اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کرتے وقت 50بسیں بھی ساتھ لائے جو لاہور سے فیصل آباد اور سیالکوٹ کے روٹس پر چلا کرتی تھیں۔ ہجرت کے بعد ان کے خاندان نے والٹن میں قیام کیا لیکن ایک ماہ بعد جب خواجہ پرویز کے چچا عبداللہ خان نے گوالمنڈی لاہور میں مکان خریدا تو خواجہ پرویز نے بھی اسی علاقے میں مکان حاصل کر لیا۔ دیال سنگھ کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد وہ فلمی صنعت سے منسلک ہو گئے اور 1956ء میں پنجابی فلم ’’گڈی گڈا‘‘ میں معاون ہدایت کار کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے دو مزید پنجابی فلموں ’’سوہنی کمہارن‘‘ اور ’’لکن میٹی‘‘ میں بھی معاون ہدایت کار کے فرائض سرانجام دیئے۔ سب سے پہلے انہیں اداکار و ہدایت کار دلجیت مرزا نے اپنی فلم ’’رواج‘‘ کیلئے گیت لکھنے کا موقع دیا۔ جب وہ فلمی صنعت میں داخل ہوئے تو اس وقت بابا عالم سیاہ پوش، قتیل شفائی، سیف الدین سیف، وارث لدھیانوی، حزیں قادری ا ور فیاض ہاشمی جیسے لیجنڈ نغمہ نگاروں کا طوطی بول رہا تھا۔ ان بڑے ناموں کی موجودگی میں خواجہ پرویز نے گیت نگاری کے میدان میں اپنی ایک الگ شناخت بنائی۔ اس کی وجہ ان کے گیتوں کی سادگی اور سلاست تھی۔ وہ ایک مقبول نغمہ نگار تھے اور فلمساز ہمیشہ ان سے گیت لکھوانے کے آرزومند رہے۔ خواجہ پرویز نے ہزاروں گیت لکھے مگر تین فلموں کے گانے کبھی نہیں بھلائے جا سکتے۔ وہ فلمیں تھیں ’’آنسو، چاہت اور پرنس‘‘۔ ان کے گیتوں کو میڈم نور جہاں، ناہید ا ختر، مہدی حسن، مالا، آئرن پروین، مسعود رانا اور احمد رشدی نے گایا۔ ان کے لکھے ہوئے گیت استاد نصرت فتح علی خان نے بھی گائے اور وہ تمام گیت سپرہٹ ہوئے۔ خواجہ صاحب بہت درد مند دل رکھتے تھے، انہوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ اپنے دوستوں کی مدد کی۔ وہ معاشرے کے تمام طبقات میں مقبول تھے۔ ان کی حسِ ظرافت بھی کمال کی تھی۔ وہ سماجی ناانصافیوں پر بھی تنقید کرتے تھے اور تنقید کرنے کا بھی ان کا انوکھا انداز تھا۔ان کی تنقید میں طنز کا عنصر شامل ہوتا تھا۔ چونکہ خواجہ پرویز نے خالص لاہوری کلچر میں زندگی گزاری تھی اس لیے ان کے اردو اور پنجابی لہجے میں اندرون شہر کی جھلک نظر آتی تھی۔ خواجہ پرویز نے کچھ فلموں کی کہانیاں بھی لکھیں۔ ویسے تو ان کے فلمی گیتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن ذیل میں ان کے کچھ لاجواب اُردو اور پنجابی نغمات کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ -1 تمہی ہو محبوب میرے (آئینہ)، -2 تیرے بنا یوں گھڑیاں (آنسو)، -3 ایک چہرہ جو نگاہوں (پرنس)، -4 جب کوئی پیار سے بلائے گا (زندگی ایک سفر ہے)، -5 پیار بھرے دو شرمیلے نین (چاہت)، -6 محفل تو ا جنبی تھی تم بھی (میرا گھر میری جنت)، -7 سن وے بلوری اکھ والیا (انورا)، -8 میرا چیچی دا چھلّا ماہی لا لیا (دھی رانی)، -9 ماہی آوے گا میں دھرتی سجاواں گی (قیدی)، -10 جے میں ہوندی سونے دی توویتڑی (شعلے)، -11 دو دِل اِک دُوجے کولوں (ذیلدار)۔ خواجہ پرویز20جون 2011ء کو طویل علالت کے بعد 78سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ ٭…٭…٭

    2gvsho3 - خواجہ پرویز

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: خواجہ پرویز

    2gvsho3 - خواجہ پرویز

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •