جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سر و ساز کا نیا انداز متعارف ہوا :فضا
موسیقی کی دنیا میں سنجیدہ گائیکی سے کم عرصے میں شہرت پانے والی گلوکارہ فضا جاوید نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اب گائیکی کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سر و ساز کا نیا انداز متعارف ہوا
کراچی(سٹاف رپورٹر )جس سے ابھرتے ہوئے گلوکار بہت فیض یاب ہورہے ہیں ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ماضی کے مقابلے میں پلے بیک سنگنگ کا انداز تبدیل ہوچکا ہے ، اب خوبصورت چہرے اچھی آواز کے ساتھ رنگ جماتے ہیں ، شہرت کی دیوی ان ہی لوگوں پر مہربان ہوتی ہے ۔ شو بز کی دنیا میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا،گائیکی ایک علم ہے ،جس کی تربیت کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔