Results 1 to 2 of 2

Thread: سبزیوں کے طبی فائدے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel سبزیوں کے طبی فائدے

    سبزیوں کے طبی فائدے
    23175 16174306 - سبزیوں کے طبی فائدے
    احمد نسیم
    آپ گوشت اور دالوں کے فوائد سے واقف بھی ہوں گے لیکن کیا آپ سبزیوں کے فوائد سے واقف ہیں؟ اکثر لوگ سبزیوں کو کھاتے ہوئے منہ بناتے ہیں لیکن جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سبزیاں کھانے سے انسان کی صحت متوازن رہتی ہے جبکہ سبزیوں کو دیگر مفید کاموں کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آلو:اگر آلو کے چپس کاٹنے کے بعد ان کو نمک اور سرکہ ملے پانی میں ڈبو دیں۔ جب تلنے ہوں تو پانی نچوڑ کر مل لیں، چپس دوبارہ تلنے سے زیادہ خستہ اور کرارے بنتے ہیں۔بھاپ سے جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اس پر کچا آلو رگڑیں، آبلہ نہیں پڑے گا۔بعض اوقات سالن میں آلو بالکل گل جاتے ہیں اور بکھرنے لگتے ہیں۔ آلو چھیل کر کاٹ کر نمک لگا کر دس منٹ کے لئے رکھ دئیے جائیں اور پھر دھوکر ہانڈی میں ڈالیں تو پکنے کے بعد وہ گھلیں گے نہیں۔ آنکھوں کے ورم دور کرنے کے لئے آلو کے چھلے ہوئے ٹکڑے آنکھوں پر رکھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔جس پانی میں آلو ابالے گئے ہوں، اس پانی سے چاندی کے برتن دھوئیں تو صاف ہوجاتے ہیں۔ چقندر: سلاد میں استعمال کرنے کے لئے چقندرکو ابال کر کدوکش کرکے استعمال کریں، اسے چھیلتے ہوئے ہاتھ رنگ دار ہوجاتے ہیں۔ان کو ابال کر اخبار پر رکھ دیں اور بغیر ہاتھ لگائے اخبار کے اندر رکھے ہاتھوں سے اخبار سمیت مل کر چھلکے اتار کر چھری سے بغیر پکڑے کاٹ لیں۔ اس طرح ہاتھ گندے نہیں ہوں گے۔ یہ پیٹ کی گیس کو ختم کرتے ہیں۔ سلاد یا سبز دھنیا:یہ دونوں ہی بہت مفید سبزیاں ہیں مگر نازک بھی بہت ہیں۔ ہر روز ان کو بازار سے منگوانا مشکل ہوتو یوں کریں کہ گلاس یا جگ میں ٹھنڈا پانی بھریں اور سلاد یا ہرے دھنیا کی ڈنڈیاں پانی میں ڈبودیں۔ یہ تین چار روز تک بالکل تازہ رہیں گی ۔ فریج میں دھنیا یا سلاد رکھنا ہو تو اسے پلاسٹک کے لفافے کی بجائے کاغذ کے لفافے یا اخبار میں لپیٹ کر رکھیں۔ اخبار میں لپیٹ کر رکھنے سے سبزیاں زیادہ دیر تازہ رہتی ہیں۔ فریج سے باہر بھی رکھیں تو پانی چھڑک کر اخبار میں لپیٹ کر رکھیں۔ شلجم اور کریلے کی کڑواہٹ:نئے شلجم جب مارکیٹ میں آتے ہیں تو کھاری ہوتے ہیں۔ اس کا کھارا پن دور کرنے کے لئے یوں تو پکاتے ہوئے سالن میں چینی یا گڑڈالا جاتا ہے۔ مگر کچھ لوگ سالن میں مٹھاس پسند نہیں کرتے۔ اس لئے جب شلجم چھیل کر ٹکڑے کریں تو ان پر نمک لگا کر رکھ دیں ،کچھ دیر بعد اچھی طرح دھولیں۔ اس طرح کھارا پانی نکل جائے گا۔ کریلے بھی چھیل کر، کاٹ کر، نمک لگاکر رکھ دیں اور پھر اچھی طرح دھولیں تو ان کی کڑواہٹ ختم ہو جاتی ہے۔ کریلے اور ان کے چھلکے شوگر کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہیں۔ چھلکوں کو دھوکر نمک لگاکر رکھ دیں اور پھر نچوڑ کر پانی نکال دیں۔ تیل میں تل کے سالن کی طرح بغیر گوشت کے بھی بہت لذیذ بنتے ہیں۔ کریلے کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ خون صاف ہوتا ہے۔ کریلے کا رس پینے سے پتھری صاف ہوجاتی ہے۔ کریلے کا پانی کیل مہاسے دور کرتا ہے ، کیونکہ یہ خون کو صاف کرکے جلد کو بھی شفاف بناتا ہے۔شلجم کو پتوں سمیت پکائیں تو قبض کا مرض دور ہو جاتا ہے۔ہفتہ بھر شلجم کھانے سے پیشاب رک رک کر آنے کی شکایت ٹھیک ہوجاتی ہے۔کچا شلجم جسمانی خشکی اوربینائی کی کمزوری میں مفید ہے۔ ٹینڈے:گرمیوں میں بعض لوگوں کو ہاتھ پاؤں جلنے، پیشاب کی کمی اور جلن کی شکایت ہوتی ہے۔ ٹینڈے کھانے سے یہ تکلیف دور ہوجاتی ہے۔ خشک کھانسی کی شکایت ہو تو ٹینڈے کی بھجیا یا کثرت سے استعمال کیجئے۔یہ تکلیف دور ہوجائے گی کیونکہ ٹینڈے حلق کی نالی کو ترکرتے ہیں۔ بند گوبھی:کچی بند گوبھی کھانا بہت مفید ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لئے مفید تر ہے۔ سلاد کے طور پر کھانے کے لئے اسے اسی وقت کاٹنا چاہیے جب کھانے کا وقت ہو ۔ اس کو دھو کر کاٹنا چاہیے ، کاٹنے کے بعد دھونے سے وٹامنز پانی کے ساتھ بہہ جاتے ہیں۔ ٭…٭…٭

    2gvsho3 - سبزیوں کے طبی فائدے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: سبزیوں کے طبی فائدے

    2gvsho3 - سبزیوں کے طبی فائدے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •