Results 1 to 2 of 2

Thread: حکایت سعدیؒ استاد کا ایک داؤ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    candel حکایت سعدیؒ استاد کا ایک داؤ

    حکایت سعدیؒ استاد کا ایک داؤ
    23172 66165942 - حکایت سعدیؒ استاد کا ایک داؤ
    ایک پہلوان کو کشتی لڑنے کے فن میں کمال حاصل تھا۔ وہ تین سو ساٹھ عجیب وغریب دائو جانتا تھا۔ اور ہر روز اک نئے دائو سے پنجہ لڑاتا۔ شاگردوں میں سے ایک پٹھے کے جو ہر پر اس کی خاص نظر عنایت تھی یہاں تک کہ اسے تین سو انسٹھ دائو سکھا دیئے، صرف ایک پیچ باقی رہ گیا تھا جس کے سکھانے میں وہ ہمیشہ ٹال مٹول کرتا رہا۔ قصہ کوتاہ وہ نوجوان پہلوانی کے فن میں یہاں تک طاق ہو گیا کہ کسی کو اس کے ساتھ زور آزمائی کی جرأت نہ رہی۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک دن بادشاہ وقت سے کہنے لگا، جہاں پناہ استاد کو مجھ پر ایک تو عمر میں بڑا ہونے کی فضیلت ہے دوسرے حق اُستادی کی، ورنہ میںقوت میں اس سے کم نہیں ہوں اور فن پہلوانی میں اس کا جوڑ ہوں۔ یہ بڑا بول بادشاہ کو ناگوار گزرا۔ حکم دیا کہ دونوں کا دنگل کرایا جائے۔ کشتی کے لیے ایک وسیع میدان کا انتظام کیا گیا۔ جہاں امراء اور وزیروں کے علاوہ دور و نزدیک سے تمام پہلوان بھی جمع ہوئے۔ نوجوان پہلوان اکھاڑے میں مست ہاتھی کی طرح اس دھماکے سے داخل ہواجیسے راہ میں آنے والے آہنی پہاڑ کو اکھاڑ پھینکے گا۔ استاد خوب سمجھتا تھا کہ جوان قوت میں اس سے زیادہ ہے اس لیے اس سے اسی نادر دائو کے ساتھ جو اس سے چھپا رکھا تھا ،گتھ گیا۔ جوان اس کا توڑ نہ جانتا تھا، گھبرا گیا۔ استاد نے اسے دونوں ہاتھوں سے سر کے اُوپر اٹھا کر دھڑام سے زمین پردے پٹخا۔ اکھاڑے میں وہ مارا کا شور برپا ہوا۔ بادشاہ نے استاد کو خلعت وانعام دیا اور شاگرد کو ڈانٹ ڈپٹ پلاتے ہوئے کہا تو اپنے مربی کے مقابلے پر آگیا اور پھر کھائی منہ کی۔ جوان نے عرض کی، استاد نے مجھ پر زور و قوت کے بل بوتے پر فتح نہیں پائی بلکہ میرے پہلوانی کے فن میں فقط اک دائو کی کسر باقی رہ گئی تھی جس کے سکھانے سے وہ ہمیشہ کنی کتراتا رہا اور آج اسی دائو کی بدولت مجھے دے پٹخا۔ استاد نے کہا، ہاں ہاں ،میں نے وہ دائو اسی دن کے لیے بچا رکھا تھا کیونکہ دانائوں کا قول ہے کہ دوست کو اتنی قوت نہ دو کہ جب دشمنی کرنا چاہے تو کر سکے۔ ٭…٭…٭
    2gvsho3 - حکایت سعدیؒ استاد کا ایک داؤ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,270
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5876
    Rep Power
    214780

    Default Re: حکایت سعدیؒ استاد کا ایک داؤ

    2gvsho3 - حکایت سعدیؒ استاد کا ایک داؤ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •